پی ٹی آئی رہنما ندیم افضل چن کی حکومتی لانگ مارچ پر تنقید

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ندیم افضل چن نے حکومتی لانگ مارچ کی مخالفت کر دی . ندیم افضل چن نے حکومتی لانگ مارچ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ کام حکومت کا نہیں ہوتا .

لانگ مارچ اپوزیشن کرتی ہے اور حکومت کا کام اس کو ہینڈل کرنا ہوتا ہے،ان سے مذاکرات کرنا ہوتا ہے . حکومت کا کام ملکی معاملات کو آگے لے کر چلنا ہوتا ہے .
خیال رہے کہ تحریک انصاف نے سندھ حقوق مارچ کیا ،پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ’حقوق سندھ مارچ‘‘ سندھ کے عوام کے دلوں کی آواز بن گیا ہے .

تاہم پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و صوبائی مشیر جیل خانہ جات اعجاز علی جھکرانی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا سندھ حقوق مارچ فلاپ ہو گیا ہے جتنا جلسہ و جلسے و جلسیاں یہ لوگ کر رہے ہیں اتنا تو ہمارا ڈسٹرکٹ یوتھ ونگ کا لیڈر اتنا بڑا جلسہ کر دیتا ہے ، سندھ کی باشعور عوام نے پی ٹی آئی کے سندھ حقوق مارچ کو مسترد کر دیا ہے ، پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں عوامی مارچ کراچی سے نکل چکا ہے اور انشاء اللہ عوام کی طاقت اور عوام کیساتھ اسلام آباد پہنچے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب عدالت کیس کی سماعت پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے اتنے بڑے لیڈر بھی سندھ میں عوام کو اکھٹا نہیں کر سکے ہیں اس سے ثابت ہوتا ہے کہ پی ٹی آئی کا سندھ حقوق مارچ کتنی حد تک کامیاب ہو سکا ہے مارچ میں عوام تو درکنار انکے اپنے کارکنان بھی شرکت نہیں کر رہے ہیں کیس کے حوالے سے اعجار علی جھکرانی کا کہنا تھا کہ پی پی نے ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا ہے ہمارے خلاف کیس دائر کرنے والے جھوٹے ثابت ہو رہے ہیں اور ہمیں عدالت سے امید ہے کہ فتح حق و سچ کی ہوگی .

. .

متعلقہ خبریں