وزیراعظم نے ساڑھے تین سال میں پہلی بار غریب کو سہولت دی، شیخ رشید کا اعتراف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اعتراف کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ساڑھے تین سال میں پہلی بار غریب کو سہولت دی . انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے پٹرول، ڈیزل اور بجلی کی قیمت کم کی .

ساڑھے تین سال میں پہلی مرتبہ غریب کو رمران خان نے سہولت دی جو بڑی بات ہے .
اب ہمیں آٹا ، گھی اور چینی پر بھی رعایت دینی چاپئیے تاکہ زندگی میں سہولت پیدا ہو سکے . انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بہت اچھا کام کیا اس کی تعریف کرینی چاہئیے، ہمیں اپنے اور آپ کے وزیراعظم کو منظم کرنے کی ضرورت ہے . شیخ رشید نے بلاول بھٹو کے لانگ مارچ پر شاعرانہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ
‘ یوں رو رو کے اشکوں کی آبرو نہ گنوا ‘
’گھر کی بات ہے گھر میں ہی رہے تو اچھا ہے ‘
انہوں نے کہا کہ بلاول والا لانگ مارچ اپنا ہی لانگ مارچ ہے اس کی خیر ہے،بلاول کو اسلام آباد آنے دیں .

وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ عمران خان کی قیادت میں آزاد اور غیر جانبدار خارجہ پالیسی چلا رہے ہیں . ہمیں نئے دور کے مطابق ہم آہنگ ہونا ہو گا . قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے دعوی کیا کہ اپوزیشن کے تحریک عدم اعتماد میں ڈیڈلاک پیدا ہوچکا ہے ،کوئی تحریک عدم اعتمادنہیں آئے گی اور 23 مارچ کا کوئی لانگ مارچ نظرنہیں آ رہا،بلاول بھٹو بیشک اسلام آباد آئیں انہیں کوئی رکاوٹ نہیں ملے گی ،وزیراعظم کی چوہدری براداران سے ملاقات کے بعد سب کچھ واضح ہوگیا ہے ،اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل گئی،عمران خان نے ملاقات کر کے اچھا کیا .
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ملاقات کیلئے نہ جاتے تو افواہیںجنم لیتیں،(ق) لیگ اور ایم کیوایم ہماری اتحادی جماعتیں ہیں، چھانگامانگا،مری کی سیاست اب نہیں چلے گی، اپوزیشن ممبران کوکہاںلے کر جائے گی ،اب ماضی نہیں حال ہے .

. .

متعلقہ خبریں