وزیراعظم نے ساڑھے تین سال میں پہلی بار غریب کو سہولت دی، شیخ رشید کا اعتراف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اعتراف کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ساڑھے تین سال میں پہلی بار غریب کو سہولت دی۔انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے پٹرول، ڈیزل اور بجلی کی قیمت کم کی۔ساڑھے تین سال میں پہلی مرتبہ غریب کو رمران خان نے سہولت دی جو بڑی بات ہے۔
اب ہمیں آٹا ، گھی اور چینی پر بھی رعایت دینی چاپئیے تاکہ زندگی میں سہولت پیدا ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بہت اچھا کام کیا اس کی تعریف کرینی چاہئیے، ہمیں اپنے اور آپ کے وزیراعظم کو منظم کرنے کی ضرورت ہے۔شیخ رشید نے بلاول بھٹو کے لانگ مارچ پر شاعرانہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ
‘ یوں رو رو کے اشکوں کی آبرو نہ گنوا ‘
’گھر کی بات ہے گھر میں ہی رہے تو اچھا ہے ‘
انہوں نے کہا کہ بلاول والا لانگ مارچ اپنا ہی لانگ مارچ ہے اس کی خیر ہے،بلاول کو اسلام آباد آنے دیں۔

وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ عمران خان کی قیادت میں آزاد اور غیر جانبدار خارجہ پالیسی چلا رہے ہیں۔ہمیں نئے دور کے مطابق ہم آہنگ ہونا ہو گا۔قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے دعوی کیا کہ اپوزیشن کے تحریک عدم اعتماد میں ڈیڈلاک پیدا ہوچکا ہے ،کوئی تحریک عدم اعتمادنہیں آئے گی اور 23 مارچ کا کوئی لانگ مارچ نظرنہیں آ رہا،بلاول بھٹو بیشک اسلام آباد آئیں انہیں کوئی رکاوٹ نہیں ملے گی ،وزیراعظم کی چوہدری براداران سے ملاقات کے بعد سب کچھ واضح ہوگیا ہے ،اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل گئی،عمران خان نے ملاقات کر کے اچھا کیا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ملاقات کیلئے نہ جاتے تو افواہیںجنم لیتیں،(ق) لیگ اور ایم کیوایم ہماری اتحادی جماعتیں ہیں، چھانگامانگا،مری کی سیاست اب نہیں چلے گی، اپوزیشن ممبران کوکہاںلے کر جائے گی ،اب ماضی نہیں حال ہے۔

Recent Posts

پاکستان میں اب تک کا تیز ترین انٹرنیٹ لانچ کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان میں پی ٹی سی ایل گروپ نے اب تک کا…

4 hours ago

”چیف منسٹر انسولین“ پروگرام کا اعلان, مریض بچوں کو گھر کی دہلیز پرانسولین مہیا کی جائے گی

لاہور ( قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس…

4 hours ago

وزیراعظم کا اسلام آباد کا دورہ،ایس سی او اجلاس کےانتظامات کا جائزہ لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس…

4 hours ago

پنجاب کے 4 شہروں میں پبلک سروس کمیشن کے امتحانات کے دوران دفعہ 144 نافذ

لاہور ( قدرت روزنامہ )حکومت پنجاب نے پبلک سروس کمیشن کے امتحانات کے دوران پنجاب…

4 hours ago

بیٹیاں اللہ کی رحمت ، آگے بڑھیں، ہم آپکے ساتھ ہیں: مریم نواز کا گرلز کے عالمی دن پر پیغام

لاہور (قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گرلز کے عالمی دن پر اپنے…

4 hours ago

گورنر خیبرپختونخوا نے کابینہ میں ردو بدل کی سمری کی منظوری دیدی

پشاور (قدرت روزنامہ) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا…

4 hours ago