مہنگی ایل این جی خریدنے کا معاملہ، شہباز شریف بھی میدا ن میں آگئے، اہم مطالبہ کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے مہنگی لیکیفائڈ نیچرل گیس(ایل این جی) خریدنے کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا . نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کی جانب سے مہنگی ایل این جی خریدنے سے اپوزیشن کاموقف سچ ثابت ہوگیا اور یہ بھی ثابت ہوگیاکہ حکومت قوم سے مسلسل غلط بیانی کرتی رہی، ن لیگ نے اپنے دور میں ایل این جی 8 ڈالرمیں خریدی جبکہ پی ٹی آئی 15 ڈالرمیں خریدرہی ہے .

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ مہنگی ترین ایل این جی کی خریداری دن دیہاڑے ڈاکہ ہے،حکومت کوویڈ کی وجہ سے سستی ترین گیس خریدنے میں فیل ہوئی ہے،پی ٹی آئی کی نااہلی اور لالچ کی وجہ سے قوم کواربوں ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑے گا . . .

متعلقہ خبریں