شوہر سے خلع کی صورت میں بیوی کو حق مہر کا کتنا حصہ ادا کرنا ہو گا ؟ وفاقی شریعت عدالت نے بڑا فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی شرعی عدالت نے خلع کی صورت میں بیوی کو وصول شدہ حق مہر 100 فیصد واپس کرنے کا فیصلہ سناتے ہوئے کہاہے کہ خلع کی صورت میں بیوی کو کل ادا شدہ حق مہر کا 25 فیصد واپس کرنے کا قانون غیرشرعی ہے۔ چیف جسٹس نور محمد مسکان زئی ،جسٹس سید محمد انور اور جسٹس خادم حسین ایم شیخ نے سماعت کی۔وفاقی شرعی عدالت کا فیصلہ چیف جسٹس محمد نور مسکان زئی نے تحریر کیا ہے جبکہ وفاقی شرعی عدالت نے فیصلہ شیخ محمد اقبال بنام حکومت پنجاب کیس میں سنایا ۔وفاقی شرعی عدالت نے پنجاب

فیملی کورٹ ایکٹ کی دفعات کالعدم قرار دے دیں۔ عدالت نے خلع کی صورت میں کل اداشدہ حق مہر25 فیصد واپس کرنے کی دفعات کالعدم قرار دیا جبکہ پنجاب فیملی کورٹ ایکٹ کی دفعہ 10 کی ذیلی دفعات 5 اور 6 کالعدم قرار دیا گیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پنجاب فیملی کورٹ ایکٹ کے مطابق خلع پر خاتون کواداشدہ حق مہر کا 25 فی صد واپس کرنا ہوتا تھا ،ایکٹ کے تحت خلع پرشوہر غیر ادا شدہ حق مہر کا پچاس فی صد بیوی کو ادا کرنے کا پابند تھا،شیخ محمد اقبال نے اپنے وکیل اسلم خاکی کے ذریعے پنجاب فیملی کورٹ ایکٹ کی دفعات کو چیلنج کیا تھا۔اسلم خاکی ایدووکیٹ کے مطابق فیصلہ کے تحت پنجاب میں بھی خلع لینے والی خواتین کو سوفیصد حق مہر واپس کرنا ہوگا۔ اٹھائیس صفحات پر مبنی فیصلے میں کہا گیا ایڈووکیٹ پنجاب نے درست معاونت فراہم نہیں کیں۔

Recent Posts

پریانکا چوپڑا کی بیٹی مالتی کی دلکش تصویریں وائرل، مداحوں کے دل جیت لیے

لاس اینجلس(قدرت روزنامہ) بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ پریانکا چوپڑا اکثر اپنی ذاتی زندگی کے…

2 mins ago

چینی وزیراعظم کے دورے میں گوادرایئرپورٹ کی سافٹ لانچنگ سمیت اہم معاہدوں کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزارت خزانہ اور وزارت منصوبہ بندی نے چین کے وزیراعظم لی کیانگ…

9 mins ago

ایس سی او سمٹ پاکستان کیلیے گیم چینجر ثابت ہوگی، وزیر اطلاعات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ایس سی او…

21 mins ago

رام چرن کی نئی فلم ‘گیم چینجر’ کی ریلیز کی تاریخ آگئی

ممبئی(قدرت رونامہ)تلگو فلموں کے سپر اسٹار رام چرن کی سیاسی ایکشن فلم ‘گیم چینجر’ کی…

25 mins ago

نئے چیف جسٹس کی تعیناتی کا اعلان کب ہوگا؟ عرفان صدیقی نے بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کےرہنما سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ…

28 mins ago

کوئی بھی جمہوریت پسند آئینی پیکیج سے اختلاف نہیں کرسکتا، احسن اقبال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ کوئی بھی جمہوریت…

1 hour ago