تربت کوئٹہ پیدل لانگ مارچ کرنے والے کامریڈ گلزار دوست ہیرونک پہنچ گئے

تربت(قدرت روزنامہ) تربت سے کوئٹہ پیدل لانگ مارچ کرنے والے کامریڈ گلزار دوست تیسرے دن 65 کلومیٹر طے کرکے ہیرونک پہنچ گئے، تربت سول سوسائٹی کے کنوینر کامریڈ گلزار دوست لاپتہ افراد کی بازیابی، جبری گمشدگیوں کا خاتمہ، بلوچستان میں منشیات کی پھیلا¶ روکنے اور آبادیوں میں قائم ایف سی کے چیک پوسٹ اور چوکیوں کے خلاف تربت سے کوئٹہ پیدل لانگ مارچ کررہے ہیں منگل کے روز انہوں نے 65کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے ہیرونک پہنچ گئے، جہاں لوگوں کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا اور تربت، تجابان ، ہوشاپ سمیت نواحی علاقوں سے بڑی تعداد میں لوگوں نے آکر ان سے یکجہتی کا اظہار کیا، کامریڈ گلزار دوست کو لانگ مارچ کرتے ہوئے آج تیسرا دن تھا .

.

.

متعلقہ خبریں