کوئٹہ(قدرت روزنامہ)دی فرسٹ سٹیپس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر امداد بلوچ نے کہا ہے کہ آج 2مارچ کو دربار حال کوئٹہ میں پہلا بلوچ ثقافتی فیسٹیول منعقد کیا جائے گا یہ خالصتاً فیملی پروگرام ہوگا دنیا بھر میں 2مار چ کو بلوچ کلچر ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے منگل کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ڈاکٹر امداد بلوچ نے کہا کہ 2مارچ کے دن کو بلوچ کلچر ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے کسی اور ثقافت کیلئے مخصوص کوئی دن جو ہی قریب آتا ہے تو کئی طبقوں خاص طور پر متحرک سیاسی سماجی وانسانی حقوق کارکنوں میں قوم ،قومیتوں ،شناخت طرز زندگی ثقافتی تصادم اور کئی دیگر معاملات پر پرزور بحث کی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ ایک مختلف سوچ وفکر سے تعلق رکھنے والے تعلیمی ادارہ ہونے کی حیثیت سے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اس علمی اور فکری تنازعہ میں بھرپور انداز میں حصہ لیکر معاشرے کی رہنمائی کریں گے تاکہ سماج میں امن انصاف برابری محبت ،بھائی چارے کے افضل افضائی ہو انہوں نے کہا کہ 2مارچ کے حوالے سے ہم نے ایک ملی نغمہ تیار کیا ہے تاکہ 2مارچ کو تمام بلوچ اس دن کی مناسبت سے اس ملی نغمے کے محضوض ہو۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…