بلوچ کلچر ڈے، زندہ قومیں اپنی ثقافت اور تہذیبی ورثے کے باعث زندہ رہتی ہیں، بشریٰ رند

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و سماجی بہبود بشریٰ رند نے کہا ہے کہ زندہ قومیں اپنی ثقافت اور تہذیبی ورثے کے باعث زندہ رہتی ہیں۔ کلچر کی حفاظت تب ہی ممکن ہے جب اسے روزمرہ زندگی میں اپنایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ بلوچ قوم کو انکے قدیم تہذیب اور ثقافت پر ناز ہے۔ بلوچ قوم کا شمار نہ صرف اس خطے کے قدیم باسیوں میں ہوتا ہے بلکہ ہمارا ثفاقت اور ورثہ بے حد متنوع اور دیدہ زیب بھی ہے۔ اپنے جاری کردہ ایک تہنیتی پیغام میں پارلیمانی سیکرٹری نے ملک بھر کے بلوچ قوم کو بلوچ کلچر ڈے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ کلچر ڈے منانے کا مقصد محبت، بھائی چارے اور یگانگت کا فروغ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الثقافتی ہم آہنگی کو فروغ دینا وقت کا تقاضا ہے۔ بشریٰ رند نے مزید کہا کہ بلوچ قوم ایک قدیم تہذیب سے تعلق رکھتی ہے جس کی تاریخ اور ثقافت ہزاروں سال پہ محیط ہے۔ جسے ہر حال میں کسی نہ کسی شکل میں زندہ رکھا گیا۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی دو مارچ کو پاکستان اور دنیا بھر میں بلوچ یوم ثقافت منایا جا رہا ہے۔اگرچہ بلوچستان بنجر زمینوں، صحرا¶ں اور پہاڑوں کا ایک علاقہ ہے، لیکن بلوچ ثقافت روایات، فنونِ لطیفہ اور دستکاری سے بھرا پڑا ہے۔ بلوچی کڑائی ایک بہت ہی مشہور فن اور دستکاری ہے جو خواتین انجام دیتی ہیں۔بلوچستان اپنے قبائل اور تہواروں کے لیے بھی جانا جاتا ہے۔ بلوچ ثقافت کی ایک اور الگ خصوصیت کہانی سنانے کی روایت ہے۔ شاعروں اور کہانی سنانے والوں کا بلوچ ثقافت میں بہت احترام کیا جاتا ہے۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

3 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

3 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

4 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

4 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

5 hours ago