افغان سفیرکی بیٹی کے کیس میں گرفتار ٹیکسی ڈرائیوروں کو رہا کردیا گیا کیوں کہ۔۔ وزیر داخلہ شیخ رشیدکا اہم بیان سامنے آگیا
وزیر داخلہ نے کہا کہ نور مقدم قتل کیس کے مجرموں کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے، جب میں جیلوں میں تھا تو میں نے دیکھا کہ بہت سے ذہنی مریض شہرت حاصل کرنے اور میڈیا میں رہنے کے لئے ایسی حرکتیں کرتے تھے، میرا دل کرتا ہے کہ ایسے لوگوں کو گولی مار دوں . ان کا کہنا تھا کہ میری زندگی کامقصدنالہ لئی کی تعمیرہے،نالہ لئی بننے سے اطراف کے لوگوں کی زندگی خوشحال ہوجائے گی، راولپنڈی میں ہم نے تعلیم کے لئے بہت کام کیاہے،یہ یونیورسٹیوں کاشہرہوگا،،اب وقارانسا یونیورسٹی بنانے پر کام کررہے ہیں . انہوں نے مزید کہا کہ بہت پہلے سے کہہ چکا ہوں کہ ن لیگ سے ش لیگ نکلے گی، آئندہ عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف حکومت قائم کرے گی،مستقبل میں پی ٹی آئی سندھ میں بھی حکومت بنائے گی . . .