افغان سفیرکی بیٹی کے کیس میں گرفتار ٹیکسی ڈرائیوروں کو رہا کردیا گیا کیوں کہ۔۔ وزیر داخلہ شیخ رشیدکا اہم بیان سامنے آگیا

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ایک ہفتے کے دوران ہونے والے واقعات قابل افسوس ہیں، افغان سفیر کی بیٹی کے کیس سے متعلق تمام تفصیلا ت وزرات خارجہ کو فراہم کردی گئی ہیں، یہ بات سچ ہے کہ میں نے آئی جی اسلام آباد سے کہہ کر سلسلہ علی خیل کیس میں گرفتار کئے جانے والے ٹیکسی ڈرائیوروں کو رہا کرادیا ہے کیوں کہ وہ غریب لوگ ہیں، پارٹ ٹائم ٹیکسی چلاتے ہیں، ان کے گھر میں روٹی نہیں پک رہی تھی اور دوران تفتیش یہ بات سامنے آئی کہ لڑکی خود ٹیکسی میں سوار ہوئی اور اس نے ڈرائیوروں کو ٹپ بھی دی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز لال حویلی پر فائرنگ ہوئی ہے،جس کا د ل ہے وہ جو مرضی کرلے، تین دفعہ مجھ پر حملے ہوئے، پانچ لوگوں نے مجھے بچانے کی خاطر جان دی ہے، بطور وزیر داخلہ مجھے تھریٹ ضرورہے مگر ہم ڈرنے والے نہیں ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ نور مقدم قتل کیس کے مجرموں کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے، جب میں جیلوں میں تھا تو میں نے دیکھا کہ بہت سے ذہنی مریض شہرت حاصل کرنے اور میڈیا میں رہنے کے لئے ایسی حرکتیں کرتے تھے، میرا دل کرتا ہے کہ ایسے لوگوں کو گولی مار دوں۔

ان کا کہنا تھا کہ میری زندگی کامقصدنالہ لئی کی تعمیرہے،نالہ لئی بننے سے اطراف کے لوگوں کی زندگی خوشحال ہوجائے گی، راولپنڈی میں ہم نے تعلیم کے لئے بہت کام کیاہے،یہ یونیورسٹیوں کاشہرہوگا،،اب وقارانسا یونیورسٹی بنانے پر کام کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بہت پہلے سے کہہ چکا ہوں کہ ن لیگ سے ش لیگ نکلے گی، آئندہ عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف حکومت قائم کرے گی،مستقبل میں پی ٹی آئی سندھ میں بھی حکومت بنائے گی۔

Recent Posts

آئی ایم ایف کا قرض پروگرام پر مکمل عملدرآمد اور ٹیکس نیٹ وسیع کرنے پر زور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان…

7 mins ago

پنجگور واقعے کی مذمت، چن چن کر بے گناہ پاکستانیوں کے قتل کا حساب لیں گے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پنجگور واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے…

37 mins ago

پنجگور ،گھر میں گھس کر فائرنگ سے 7 مزدور قتل

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے خداںبادان میں نامعلوم افراد نےرہائش کوارٹر میں رہائش پذیر پنجاب سے…

47 mins ago

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

7 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

7 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

7 hours ago