چوہدری برادران نے کہا وہ ساتھ تھے اور رہیں گے، فواد چوہدری

(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ چوہدری برادران نے وزیراعظم کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ حکومت کے ساتھ تھے، ہیں اور رہیں گے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ جہانگیر ترین گروپ کے اراکین ضلعی اجلاسوں میں شریک ہوتے ہیں وہ سب وزیراعظم کے ساتھ ہیں۔

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم عمران خان دیگر اتحادیوں سے بھی ملیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کچھ روز میں وزیراعظم اور متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم) کے رہنماؤں کی ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم نے امین الحق کی موجودگی میں کہا تھا وہ بہادر آباد جائیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) سے ملاقات کے لیے بھی جاسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی لاہور میں حکومتی اتحادی چوہدری برادران کے ساتھ ملاقات ہوئی تھی جو 30 منٹ سے زائد تک جاری رہی تھی۔

Recent Posts

نارو وال میں سوتن نے شوہر کی پہلی بیوی کا بیڈروم جلا دیا

نارووال (قدرت روزنامہ)سوتن نے شوہر کی پہلی بیوی کا بیڈروم جلا دیا، ملزمہ ساس پر…

5 hours ago

سابق وفاقی وزیر فوادچودھری توہین الیکشن کمیشن کے مقدمہ میں بری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر فوادچودھری توہین الیکشن کمیشن کے مقدمہ میں بری ہو گئے۔…

6 hours ago

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہید ذوالفقارعلی بھٹو یونیورسٹی کو ایم ڈی کیٹ کے نتائج جاری کرنے کی اجازت دیدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہید ذوالفقارعلی بھٹو یونیورسٹی کو ایم ڈی…

6 hours ago

معروف بھارتی یوٹیوبر کا چینل ہیک ہو گیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارت کے معروف یوٹیوبر رنویر الہٰ آبادیہ کے دونوں یوٹیوب چینل پر ہیکر نے…

6 hours ago

پاکستان تحریک انصاف میں بڑی تبدیلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے شیخ وقاص اکرم کو پارٹی کا نیا…

7 hours ago

جماعت اسلامی نے29 ستمبر کو ملک بھر میں دھرنا دینے کا اعلان کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ) جماعت اسلامی نےمعاہدے پر حکومت کی جانب سے عمل درآمد نہ کرنے…

7 hours ago