(قدرت روزنامہ)وزیرِ اطلاعات و محنت سندھ، پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے وزیرِ اعظم عمران خان کو کچھ آداب سکھا دیے ہیں۔
سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ق لیگ کے وزیر بتاتے ہیں کہ عدم اعتماد پر وزیرِ اعظم عمران خان سے کوئی بات نہیں ہوئی۔
سعید غنی نے کہا کہ تحریکِ عدم اعتماد پر بات نہیں ہوئی تو مطلب تحریکِ انصاف حکومت کا کام اتر چکا ہے، تحریکِ عدم اعتماد ضرور لائی جائے گی۔
ان کا کہنا ہے کہ ہمارا مارچ غیر جمہوری حکومت پر جمہوری حملہ ہے، ایمپائر کا سہارا تحریکِ انصاف لیتی ہے، پیپلز پارٹی نہیں۔
وزیرِ اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی کا یہ بھی کہنا ہے کہ جب اسمبلی میں ہمارا جمہوری حملہ ہو گا تو وزیرِ ا عظم عمران خان کو سنبھلنے کا موقع نہیں ملے گا۔
عمران خان کی پارٹی تک رسائی روک دی گئی ہے، انہیں کٹ آف کردیا گیا…
انڈین میڈیا نے زہر اُگلنا شروع کردیا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپئینز ٹرافی کا میزبان ملک…
کچھ لو کچھ دو کی پالیسی پر غور کیا جانے لگا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپئینز…
ناقدین بھی عرفی کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ماڈل و اداکار عرفی…
پاکستان کی دستبرداری پر بھارت خود ایونٹ کے میزبان کیلئے پیش کرے گا، رپورٹس اسلام…
وزیر اعظم نے ایف بی آر کو تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کو کم…