عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 110 ڈالرفی بیرل کی بلند سطح تک پہنچ گئی

(قدرت روزنامہ)عالمی منڈی میں تیل 110 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا ہے جو 7 سال کی بلند ترین سطح ہے .

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین پر حملے کے اثرات کو کم کرنے کے لیے نئے اقدامات کے باوجود بین الاقوامی توانائی کی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے .

رپورٹ کے مطابق برینٹ کروڈ 110 ڈالر یا 82 پاؤنڈ فی بیرل سے اوپر ہے جو کہ 7 سالوں میں دیکھی جانے والی بلند ترین سطح ہے .

یہ اضافہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بین الاقوامی توانائی کی ایجنسی کے ممبرز نے ہنگامی ذخیروں سے 60 ملین بیرل تیل جاری کرنے کی اجازت دی ہے .

واضح رہے کہ روس اوریوکرین کے درمیان کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے .

گذشتہ ہفتے روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے بعد خام تیل کی قیمت 100 ڈالر کی حد کو عبور کرگئی تھی .

. .

متعلقہ خبریں