عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 110 ڈالرفی بیرل کی بلند سطح تک پہنچ گئی

(قدرت روزنامہ)عالمی منڈی میں تیل 110 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا ہے جو 7 سال کی بلند ترین سطح ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین پر حملے کے اثرات کو کم کرنے کے لیے نئے اقدامات کے باوجود بین الاقوامی توانائی کی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق برینٹ کروڈ 110 ڈالر یا 82 پاؤنڈ فی بیرل سے اوپر ہے جو کہ 7 سالوں میں دیکھی جانے والی بلند ترین سطح ہے۔

یہ اضافہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بین الاقوامی توانائی کی ایجنسی کے ممبرز نے ہنگامی ذخیروں سے 60 ملین بیرل تیل جاری کرنے کی اجازت دی ہے۔

واضح رہے کہ روس اوریوکرین کے درمیان کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

گذشتہ ہفتے روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے بعد خام تیل کی قیمت 100 ڈالر کی حد کو عبور کرگئی تھی۔

Recent Posts

نارو وال میں سوتن نے شوہر کی پہلی بیوی کا بیڈروم جلا دیا

نارووال (قدرت روزنامہ)سوتن نے شوہر کی پہلی بیوی کا بیڈروم جلا دیا، ملزمہ ساس پر…

5 hours ago

سابق وفاقی وزیر فوادچودھری توہین الیکشن کمیشن کے مقدمہ میں بری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر فوادچودھری توہین الیکشن کمیشن کے مقدمہ میں بری ہو گئے۔…

5 hours ago

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہید ذوالفقارعلی بھٹو یونیورسٹی کو ایم ڈی کیٹ کے نتائج جاری کرنے کی اجازت دیدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہید ذوالفقارعلی بھٹو یونیورسٹی کو ایم ڈی…

5 hours ago

معروف بھارتی یوٹیوبر کا چینل ہیک ہو گیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارت کے معروف یوٹیوبر رنویر الہٰ آبادیہ کے دونوں یوٹیوب چینل پر ہیکر نے…

5 hours ago

پاکستان تحریک انصاف میں بڑی تبدیلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے شیخ وقاص اکرم کو پارٹی کا نیا…

6 hours ago

جماعت اسلامی نے29 ستمبر کو ملک بھر میں دھرنا دینے کا اعلان کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ) جماعت اسلامی نےمعاہدے پر حکومت کی جانب سے عمل درآمد نہ کرنے…

6 hours ago