اپوزیشن نے قومی اسمبلی اجلاس بلانے کے لیے تیاریاں مکمل کرلیں

(قدرت روزنامہ)اپوزیشن نے قومی اسمبلی اجلاس بلانے کے لیے تیاریاں مکمل کرلیں ہیں .

بول نیوز کے مطابق اپوزیشن نے قومی اسمبلی اجلاس بلانے کے لیے ریکوزیشن تیار کرلی ہے .

ریکوزیشن پر (ن) لیگ سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کے سو سے زائد اراکین کے دستخط ہیں .

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی جانب سے گرین سگنل ملتے ہی ریکوزیشن جمع کروا دی جائے گی .

اپوزیشن کی ریکوزیشن میں حکومت کی ناقص کارکردگی اور بڑھتی مہنگائی پر بحث کا مطالبہ کیا گیا ہے .

دوسری جانب اپوزیشن قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ہی عدم اعتماد کی تحریک جمع کروانے کا منصوبہ بھی بنائے ہوئے ہے، تاہم عدم اعتماد وزیراعظم کے خلاف لانی ہے یا اسپیکر کے خلاف ابھی تک فیصلہ نہیں ہوسکا .

واضح رہے کہ اپوزیشن ایک جانب حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے لئے مسلم لیگ (ق) اور پی ٹی آئی کے ناراض ارکان سے رابطہ رکھے ہوئے ہے تو دوسری جانب پیپلز پارٹی نے لانگ مارچ شروع کررکھا ہے .

. .

متعلقہ خبریں