اپوزیشن نے قومی اسمبلی اجلاس بلانے کے لیے تیاریاں مکمل کرلیں

(قدرت روزنامہ)اپوزیشن نے قومی اسمبلی اجلاس بلانے کے لیے تیاریاں مکمل کرلیں ہیں۔

بول نیوز کے مطابق اپوزیشن نے قومی اسمبلی اجلاس بلانے کے لیے ریکوزیشن تیار کرلی ہے۔

ریکوزیشن پر (ن) لیگ سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کے سو سے زائد اراکین کے دستخط ہیں۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی جانب سے گرین سگنل ملتے ہی ریکوزیشن جمع کروا دی جائے گی۔

اپوزیشن کی ریکوزیشن میں حکومت کی ناقص کارکردگی اور بڑھتی مہنگائی پر بحث کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب اپوزیشن قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ہی عدم اعتماد کی تحریک جمع کروانے کا منصوبہ بھی بنائے ہوئے ہے، تاہم عدم اعتماد وزیراعظم کے خلاف لانی ہے یا اسپیکر کے خلاف ابھی تک فیصلہ نہیں ہوسکا۔

واضح رہے کہ اپوزیشن ایک جانب حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے لئے مسلم لیگ (ق) اور پی ٹی آئی کے ناراض ارکان سے رابطہ رکھے ہوئے ہے تو دوسری جانب پیپلز پارٹی نے لانگ مارچ شروع کررکھا ہے۔

Recent Posts

پاکستان میں اب تک کا تیز ترین انٹرنیٹ لانچ کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان میں پی ٹی سی ایل گروپ نے اب تک کا…

5 hours ago

”چیف منسٹر انسولین“ پروگرام کا اعلان, مریض بچوں کو گھر کی دہلیز پرانسولین مہیا کی جائے گی

لاہور ( قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس…

5 hours ago

وزیراعظم کا اسلام آباد کا دورہ،ایس سی او اجلاس کےانتظامات کا جائزہ لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس…

6 hours ago

پنجاب کے 4 شہروں میں پبلک سروس کمیشن کے امتحانات کے دوران دفعہ 144 نافذ

لاہور ( قدرت روزنامہ )حکومت پنجاب نے پبلک سروس کمیشن کے امتحانات کے دوران پنجاب…

6 hours ago

بیٹیاں اللہ کی رحمت ، آگے بڑھیں، ہم آپکے ساتھ ہیں: مریم نواز کا گرلز کے عالمی دن پر پیغام

لاہور (قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گرلز کے عالمی دن پر اپنے…

6 hours ago

گورنر خیبرپختونخوا نے کابینہ میں ردو بدل کی سمری کی منظوری دیدی

پشاور (قدرت روزنامہ) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا…

6 hours ago