دعا ہے عمران نیازی پیٹرول اور بجلی کے پیکیج پر یوٹرن نہ لے لیں: شہباز شریف

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ میری دعا ہے عمران نیازی پیٹرول اور بجلی کی قیمت میں اپنے پیکیج پر یوٹرن نہ لے لیں، ڈوبتی سیاست بچانے کیلئے معاشی، قومی اور عوامی مفادات کو بلی چڑھایا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) اور عوام دونوں کو دھوکہ دے رہی ہے، آئی ایم ایف کو خوش کرنے کیلئے عوام اور عوام کو خوش کرنے کیلئے آئی ایم ایف کو چکر دیا جارہا ہے، دعا ہے کہ عمران نیازی پیٹرول اور بجلی کی قیمت میں اپنے پیکیج پرآنے والے دنوں میں یوٹرن نہ لیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں پیٹرول کی قیمت کم ہوئی ہے تو پھر مہنگائی میں کمی کیوں نہیں ہوئی؟ یکم جولائی سے سوئی ناردرن کے لئے 94 اور سوئی سدرن کیلئے 50 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کا امکان حکومتی پیکیج کے کھوکھلے پن کا ثبوت ہے، ایل پی جی کی قیمت میں پہلے ہی 27 روپے فی کلو اضافہ اور گھریلو سلنڈر 319 روپے مہنگا ہو چکا جس کا مطلب غریبوں سے ریلیف چھیننا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ بینکوں کو آئل درآمد کرنے والی کمپنیوں کو ایل سی کھولنے میں ہچکچاہٹ سے ملک میں تیل کا بحران پیدا ہوسکتا ہے، ملک میں ڈیزل کے بحران کا خدشہ تشویشناک ہے، کے الیکٹرک کی جانب سے 2.90 روپے فی یونٹ اضافہ نام نہاد ریلیف واپس لینے کے مترادف ہے، بجٹ تک پیٹرول اور بجلی کی قیمت نہ بڑھانے کا اعلان کرکے پھر بجلی کی قیمت میں اضافہ کیوں کیا جا رہا ہے؟
ان کا کہنا تھا کہ 43 ماہ میں غیرملکی قرض 47.55 ارب ڈالرز سے تجاوز کر گیا جس نے معیشت اور معاشی ماہرین کو ہلا کر رکھ دیا ہے، حکومت ہر ماہ بیرون ملک سے ایک ارب ڈالر قرض لے رہی ہے، مہنگائی 24 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے، کھانے پینے کی اشیاءکی مہنگائی شہروں میں 14.3 اور دیہات میں 14.6 فیصد ہونا عوام پر ظلم کی مثالیں ہیں۔

Recent Posts

ایس سی او کے کانفرنس کے موقعے پر کسی احتجاج کی اجازت نہیں دیں گے، رانا ثنا اللہ

  اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم کے مشیر اور مسلم لیگ کے سینیئر رہنما رانا ثنا…

11 mins ago

پاکستان میں اب تک کا تیز ترین انٹرنیٹ لانچ کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان میں پی ٹی سی ایل گروپ نے اب تک کا…

8 hours ago

”چیف منسٹر انسولین“ پروگرام کا اعلان, مریض بچوں کو گھر کی دہلیز پرانسولین مہیا کی جائے گی

لاہور ( قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس…

8 hours ago

وزیراعظم کا اسلام آباد کا دورہ،ایس سی او اجلاس کےانتظامات کا جائزہ لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس…

8 hours ago

پنجاب کے 4 شہروں میں پبلک سروس کمیشن کے امتحانات کے دوران دفعہ 144 نافذ

لاہور ( قدرت روزنامہ )حکومت پنجاب نے پبلک سروس کمیشن کے امتحانات کے دوران پنجاب…

8 hours ago

بیٹیاں اللہ کی رحمت ، آگے بڑھیں، ہم آپکے ساتھ ہیں: مریم نواز کا گرلز کے عالمی دن پر پیغام

لاہور (قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گرلز کے عالمی دن پر اپنے…

8 hours ago