قیمتوں میں کمی ہو یا اضافہ اپوزیشن رونا شروع کر دیتی ہے، وزیر مملکت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ قیمتوں میں کمی ہو یا اضافہ اپوزیشن رونا شروع کر دیتی ہے . تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں فرخ حبیب نے خسرو بختیار کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے پیٹرول، ڈیزل اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کی، دنیا پر کورونا وبا کے اثرات بھی ہیں، وزیر اعظم عمران خان کو قوم کا احساس ہے .


انہوں نے کہا کہ امریکہ میں مہنگائی کا 42 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، پوری دنیا میں قیمتوں میں اضافہ ہوا، حکومتوں پر دباؤ آیا، 40 ڈالر پیٹرول اب 100 ڈالر سے زائد ہوگیا ہے، پوری دنیا میں مہنگائی کے ریکارڈ ٹوٹ گئے .
ان کا کہنا تھا کہ آج کا وزیر اعظم منی لانڈرنگ نہیں کررہا، بیرون ملک محل نہیں بنا رہا، اپوزیشن کہتی تھی کہ حکومت نے آئی ایم ایف کے ایجنڈے پر مہنگائی کی، اب اپوزیشن کہہ رہی ہے کہ یہ تو آئی ایم ایف کے پروگرام سے نکل جائیں گے . وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ قیمتوں میں کمی ہو یا اضافہ ، اپوزیشن رونا شروع کر دیتی ہے .

. .

متعلقہ خبریں