اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے پاورسردار یار محمد رند اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ۔ نجی نیوز چینل جیو کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دو دن پہلے وزیر اعظم کو اپنا استعفیٰ بھجوا چکا ہوں اور میرا یہ فیصلہ حتمی ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے بلوچستان پر کسی بھی اجلاس میں بلانے کی زحمت نہیں کی جاتی ۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزراءنے بلوچستان پر ہونے والے کسی بھی اجلاس کے لیے کبھی رابطہ نہیں کیا ۔سردار یار محمد رند نے کہا کہ پہلے میں نے وزیر اعظم کی یقین دہانی پر استعفیٰ واپس لیا تھا،
مگر اب کی بار استعفے کافیصلہ حتمی ہے۔سرداریار محمد رند بلوچستان میں وزارت آبی وسائل، پاور اور پیٹرولیم سے متعلق امور کیلئے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ہیں۔
ریاض(قدرت روزنامہ)پاکستان سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ خاتون نے عرفات کی پہاڑی پر صحت…
لاہور (قدرت روزنامہ) ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ 20 جون کو سال کا طویل…
لاہور (قدرت روزنامہ) تعمیراتی شعبے کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے، ملک میں سیمنٹ…
کراچی (قدرت روزنامہ) گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ…
لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صوبائی حکومت کے ابتدائی 100 دن مکمل ہوگئے…
بجٹ میں اسٹیل مصنوعات کی درآمدی ڈیوٹیز میں اضافے کی تجویز اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی…