عبداللہ شاہ غازی کے مزار سمیت شہر کے سبھی مزار اور درگاہیں بند ہیں . لاک ڈاؤن کی وجہ سے یومیہ اجرتوں پر کام کرنے والوں کو فارغ کیا جارہا ہے اور دیہاڑی دار طبقہ انتہائی پریشان ہے . سرکاری دفاتر پیر کے روز سے بند ہوں گے لیکن ہفتہ ہونے کی وجہ سے اکثر دفاتر میں پبلک ڈیلنگ بند ہے . صرف میڈیسن مارکیٹ میں لوگوں کی چہل پہل نظر آرہی ہے . پبلک ٹرانسپورٹ کے علاوہ اُوبر، کریم اور ایئر لفٹ سروس بھی بند ہیں جبکہ اندرون شہر سڑکوں پر رکشہ اور موٹر سائیکلیں نظر آئیں . پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی گاڑیاں سڑکوں پر گشت کرتی نظر آتی ر ہیں . شہری کا کہنا ہے کہ رکشہ ڈرائیور دو کلومیٹر فاصلے کا کرایہ تین سوروپے چارج کیا ہے . گذشتہ سال کی طرح اس بار بھی سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں بڑھا دی گئیں ہیں اور شہری پریشانی کا شکار ہیں . . .
(قدرت روزنامہ) کراچی کی مرکزی شاہراہ ایم اے جناح روڈ اور اس پر قائم جامع کلاتھ، بولٹن مارکیٹ، پلاسٹک مارکیٹ سمیت درجن بھر مارکیٹوں میں سناٹا ہے .
کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے سندھ حکومت نے 31 جولائی سے 8 اگست تک لاک ڈاؤن لگایا ہے .
متعلقہ خبریں