کوئٹہ دھماکہ، 2 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) کوئٹہ دھماکہ، 2 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق . تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے سب سے بڑے شہر کوئٹہ سے تشویش ناک اطلاعات سامنے آئی ہیں .

میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی دارالحکومت بدھ کی شب کو زور دار دھماکے سے لرز گیا . ترجمان بلوچستان حکومت بشریٰ رند کی جانب سے دھماکے کی تصدیق کی گئی ہے .

ان کا بتانا ہے کہ کوئٹہ کے علاقے فاطمہ جناح روڈ پر پولیس موبائل کے قریب ہوئے دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے، جبکہ دھماکے کی جگہ پر آگ لگی ہوئی ہے .

دھماکے کے بعد ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، جبکہ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا . میڈیا رپورٹس کے مطابق آخری اطلاعات تک دھماکے کے نتیجے میں 19 افراد زخمی ہوئے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں