1947 میں پاکستان 33 فیصد جنگلات پر مشتمل تھا جو 1995 میں 4 فیصد پر آگیا، زرتاج گل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہاہے کہ 1947 میں پاکستان 33 فیصد جنگلات پر مشتمل تھا جو 1995 میں 4 فیصد پر آگیا ،صرف لاہور میں 70 فیصد درخت کٹ چکے ہیں، لوگ سمجھتے ہیں سیاست دان چور ہیں، سب چور نہیں، کچھ اچھے بھی ہوتے ہیں۔راولپنڈی میں نجی یونیورسٹی کی تقریب سے خطاب میں زرتاج گل نے کہاکہ موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے سب سے زیادہ متاثر ممالک میں سے ہے ، دنیا کی ماحولیاتی تبدیلی میں پاکستان کا ایک فیصد بھی حصہ نہیں ہے،بلوچستان میں پانی کی سطح 12سو فٹ سے نیچے گر چکی ہے۔
انہوںنے کہاکہ کراچی میں سیلاب سے مسائل ہیں جس میں مزید ناکامیاں بھی ہیں،کچھ ماہ کی بارش ہمارے ملک میں کچھ دن ہوجاتی ہے،ملک کو ہیٹ ویوو کا بے پناہ سامنا کرنا پڑتا ہے، گلیشئر پگھل رہے ہیں ،اگر وزیر اعظم 10 ڈیک بنانے کا فیصلہ نہ کرتے تو نسلیں تباہ ہوتی۔

انہوںنے کہاکہ ایک ارب سینتالیس کروڑ درخت لگا چکے ہیں،ہم لوگ صفائی نصف ایمان کو نہیں دیکھتے،اپنی گندگی اٹھانے کیلئے ترکی اور چین سے معاہدے کر لیتے ہیں،ہم نے پولیتھن بیگ پر پالیسی بنائی،جہاں چڑیا پر نہیں مار سکتی وہاں شاپر نظر آجاتا ہے۔انہوںنے کہاکہ پنجاب میں اینٹوں کے بھٹے ہم نے زک زیک پر منتقل کر دیئے ہیں،طلباء و طالبات کیلئے جلد بل لا رہے ہیں.گریجویشن پر پودے لگانے پے 3 نمبر ملیں گے۔

Recent Posts

’یہ HE میں ہیں نہ SHE میں‘، مولانا فضل الرحمان نے خیبرپختونخوا حکومت کو نشانے پر رکھ لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے خیبرپختونخوا حکومت…

10 mins ago

دکی میں مزدوروں کا قتل، عینی شاہد نے کیا دیکھا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب بلوچستان کے ضلع دکی میں مسلح…

21 mins ago

خطیر اخراجات کے پیش نظر چیف جسٹس کا الوداعی ڈنر قبول نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سرکاری خرچ پرالوداعی کھانا قبول کرنے…

31 mins ago

شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس، کون سے راستے بند ہوں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 15 اور 16 اکتوبر کو ’شنگھائی تعاون…

53 mins ago

حکومت نے آئینی ترمیم کے لیے ہماری تجاویز قبول کیں تو مناسب مسودے پر اتفاق ہوجائے گا، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے…

1 hour ago

عوام کے لیے خوشخبری، ایل این جی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل این جی کی قیمتوں…

1 hour ago