پاکستان پیپلزپارٹی کا عوامی مارچ سندھ سے پنجاب کی حدود میں داخل ہوگیا

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی کا عوامی مارچ پنجاب میں داخل ہوگیا ہے، عوامی مارچ ٹھٹہ، بدین، حیدرآباد، نواب شاہ، سکھر اور گھوٹکی سے ہوتے ہوئے رحیم یار خان پہنچا، پیپلزپارٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ 30 کلومیٹرمحیط عوامی مارچ میں 25 ہزار سے زائد گاڑیاں شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹس پاکستان پیپلزپارٹی کا عوامی مارچ پنجاب میں داخل ہوگیا، پیپلزپارٹی کے عوامی مارچ کی سربراہی بلاول بھٹو کررہے ہیں۔
30کلومیٹر سے طویل اور 25 ہزار گاڑیوں پر مشتمل ملکی تاریخ کا سب سے بڑا عوامی مارچ سندھ سے پنجاب کی حدود میں داخل ہوا ہے۔پیپلزپارٹی کا عوامی مارچ ٹھٹہ، بدین، حیدرآباد، نواب شاہ، سکھر اور گھوٹکی سے ہوتے ہوئے رحیم یار خان پہنچا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو رحیم یارخان میں جلسے سے خطاب کرینگے، پیپلزپارٹی کا عوامی مارچ 27 فروری کو کراچی مزار قائد سے روانہ ہوا تھا۔

مزید برآں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے گھوٹکی میں عوامی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹکی کے عوام نے کبھی مجھے مایوس نہیں کیا، عوامی مارچ کا تاریخی استقبال کرنے پر گھوٹکی کے عوام کا مشکور ہوں، الیکشن میں گھوٹکی کے عوام نے عمران خان کو شکست دی، مشکل وقت میں ساتھ دینے والوں کو کبھی نہیں بھول سکتا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ اس وقت ملک مشکل میں ہے، پورے ملک کے عوام اس وقت تکلیف میں ہے، سلیکٹڈ نے ہر شخص کی زندگی مشکل بنا دی، یہ تبدیلی نہیں تباہی ہے،یہ نیا پاکستان نہیں مہنگا پاکستان ہے، محنت کے باوجود ہاری کو اس کا پھل نہیں ملتا، نوجوان ہاتھوں میں ڈگری اٹھائے دھکے کھارہے ہیں، ہم آج بھی نوجوانوں کو روزگار دلوا سکتے ہیں، ہم مزدوروں کو ان کی محنت کا صلہ دلوا سکتے ہیں، ہمیں اس سلیکٹڈ اور کٹھ پتلی نظام کو ختم کرنا ہوگا، حقوق ملتے نہیں چھیننا پڑتا ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ شہید بےنظیر بھٹو وقت کے آمر ضیاء الحق کےخلاف اٹھ کھڑی ہوئیں، اس وقت ملک میں جہاں دیکھیں مایوسی ہے، کٹھ پتلی عوام کی طرف نہیں ایمپائر کی طرف دیکھتا ہے، زرعی ملک کا کسان بھوکا سوئے تو اس ملک کی معیشت کا کیا حال ہوگا، حکومت پر تنقید کرنا میڈیا کا کام ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان نے ہمارے معاشی حقوق پر ڈاکہ مارا ہے، کبھی تاریخ میں ایسا وزیراعظم دیکھا کہ ٹی وی پر آکر روئے، یہ کون ہوتے ہیں جو میڈیا کو کہیں مجھ پر تنقید نہ کریں، حکومت نے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا، جیالوں کا لشکر اسلام آباد پہنچے گا، ہم پرامن اور جمہوری لوگ ہیں، عدم اعتماد ہمارا جمہورہتھیار ہے، ہم استعمال کریں گے، حکومت سے عوام کا اعتماد اٹھ چکا ہے، وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد کرینگے، پنجاب میں داخل ہونے کے بعد دمادم مست قلندر ہوگا۔

Recent Posts

’یہ HE میں ہیں نہ SHE میں‘، مولانا فضل الرحمان نے خیبرپختونخوا حکومت کو نشانے پر رکھ لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے خیبرپختونخوا حکومت…

21 mins ago

دکی میں مزدوروں کا قتل، عینی شاہد نے کیا دیکھا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب بلوچستان کے ضلع دکی میں مسلح…

33 mins ago

خطیر اخراجات کے پیش نظر چیف جسٹس کا الوداعی ڈنر قبول نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سرکاری خرچ پرالوداعی کھانا قبول کرنے…

43 mins ago

شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس، کون سے راستے بند ہوں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 15 اور 16 اکتوبر کو ’شنگھائی تعاون…

1 hour ago

حکومت نے آئینی ترمیم کے لیے ہماری تجاویز قبول کیں تو مناسب مسودے پر اتفاق ہوجائے گا، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے…

1 hour ago

عوام کے لیے خوشخبری، ایل این جی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل این جی کی قیمتوں…

1 hour ago