عمران خان کی اُلٹی گنتی شروع ہوچکی ، کرسی چھوڑنے کے بعد لندن بھاگ جانا ہے، بلاول بھٹو

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی اُلٹی گنتی شروع ہوچکی، اب جتنی بھی کوشش کریں، عوام رُکنے والے نہیں، ہم پنجاب میں داخل ہورہے ہیں، دما دم مست قلندرہوگا . نجی ٹی وی کے مطابق گھوٹکی میں عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ یہاں کی عوام نے مجھے کبھی مایوس نہیں کیا، میں نے یہاں کی بات کی تھی کہ عمران خان کو سندھ سے ایک ووٹ نہیں ملے گا، اور پھر انہیں اسی ضلع سے پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، برے وقت

کے دوستوں کو کبھی نہیں بھلایا جاسکتا، میں بھی گھوٹکی کی عوام کو کبھی نہیں بھلا سکتا، تمام صوبوں کی عوام اس وقت تکلیف میں ہیں، ہر شخص کی زندگی مشکل بنادی گئی ہے، تبدیلی کا نعرہ تباہی کی صورت میں سامنے آیا ہے، یہ نیا پاکستان نہیں مہنگا پاکستان ہے .

. .

متعلقہ خبریں