نمبرز پورے، مولانا فضل الرحمان نے 48 گھنٹوں میں تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اگلے 48 گھنٹوں میں تحریک عدم اعتماد لائی جائے گی، نمبرز پورے ہیں،اپوزیشن جماعتیں حکومت کے اتحادیوں پر انحصار نہیں کر رہی ہیں،اسٹیبلشمنٹ کا مجھ سے کوئی رابطہ نہیں ،ن لیگ، پیپلزپارٹی کا اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ ہے یا نہیں، میرے علم میں نہیں ہے،تمام اپوزیشن جماعتوں کا موجودہ حکومت کو گرانے پر اتفاق ہے۔ میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا اسٹیبلشمنٹ سے کسی نے انفرادی طور پر رابطہ کیا تو ادارے نے اس کا نوٹس لیا۔تمام اپوزیشن جماعتوں کا موجودہ

حکومت کو گرانے پر اتفاق ہے۔ حکومت گرانے کے بعد نئی حکومت کے قیام سے متعلق ابھی کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔ جب وہ مرحلہ آئے گا تو اس پر بھی فیصلہ کر لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا ہمارا فوکس ہے کہ خزاں جائے، بہار آئے یا نہ آئے، ہم عدم اعتماد سے پہلے کسی داخلی تنازعے میں نہیں پڑنا چاہتے،اگلے 48 گھنٹوں میں تحریک عدم اعتماد لائی جائے گی۔اپوزیشن جماعتیں حکومت کی اتحادیوں پر انحصار نہیں کر رہی ہیں۔ہمارا انحصار انفرادی شخصیات پر ہے۔ مولانا فضل الرحمن دعوی کیا کہ ہمارے پاس تحریک کی کامیابی کے لیے نمبرز پورے ہیں۔ انہوں نے کہا ایمپائر بظاہر نیوٹرل نظر آ رہے ہیں۔ہم نے ایمپائر سے کوئی سپورٹ نہیں لینی۔ہم نے ایمپائر سے حکومت کی سپورٹ ختم کرانا تھی۔اب سیاسی جماعتیں ایک دوسرے پر اعتماد کر رہی ہیں۔کیونکہ اب اپوزیشن جماعتوں کی ضرورت کامن ہو گئی ہے۔عدم اعتماد کی تحریک کی سو فیصد کامیابی کا یقین ہے۔حکومتی اتحادیوں سے بھی اپوزیشن جماعتیں رابطے میں ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا اگلے دو سے تین دن بہت اہم ہیں، تحریک عدم اعتماد اور اجلاس کی ریکوزیشن دونوں پر غور ہورہا ہے، ہماری لیگل ٹیم رابطے میں ہے، سارے امور کو دیکھا جارہا ہے، اپوزیشن کی لیڈرشپ اس وقت مسلسل رابطے میں ہے۔

Recent Posts

قتل ہونے والے مزدور نہیں20 خاندان تھے ،دہشت گرد آئے روز چپ کر مظلوموں کا قتل عام کر رہے ہیں ،مینا مجید

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان کے مشیر کھیل مینا مجید بلوچ نے سماجی رابطے کے ویب…

1 min ago

کاجول کی بھری محفل میں شوہر اجے دیوگن کے ساتھ ایسی حرکت کہ ویڈیو وائرل ہو گئی

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی اداکارہ کاجول نے دُرگا پوجا کے دوان بھری محفل میں پوز…

7 mins ago

اسلام آباد میں خاتون انتہائی شرمناک الزام میں گرفتار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) اینٹی نارکوٹکس فورس نے وفاقی دارالحکومت میں تعلیمی اداروں کے اطراف…

12 mins ago

آئینی ترامیم کے نفاذ کیلئے ایک بار پھر غیر جمہوری طریقے استعمال کیے جا رہے ہیں، سردار اختر مینگل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل نے سماجی…

14 mins ago

وزیراعلیٰ اور ایم پی ایز نے صرف اپنے حفاظت کا بیڑا اٹھارکھا ہے ،کمزورطبقے کا قتل عام جاری ہے ، ٹریڈیونینز

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)آل پاکستان فیڈریشن آف ٹریڈ یونینز کے رہنماﺅںمحمد رمضان اچکزئی، محمد رفیق لہڑی، محمد…

23 mins ago

قلات بر وقت ایمبولینس نہ ملنے کے باعث حاملہ خاتون راستہ میںہی دم توڑ گئی

قلات(قدرت روزنامہ)قلات کے علاقہ گزک میں بر وقت ایمبولینس نہ ہونے کی وجہ سے ایک…

36 mins ago