روس یوکرین تنازعہ پاکستان کی بہتر ہوتی معیشت کیلئے بڑا خطرہ ، حکومت نے مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)وزارت خزانہ نے خام تیل اور خوراک کی عالمی قیمتیں بڑھنے سے ملک میں مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔وزارت خزانہ نے ماہانہ اکنامک اپ ڈیٹ اینڈ آئوٹ لاک رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق یوکرین کا تنازعہ پاکستان کی بہتر ہوتی معیشت کے لیے بڑا خطرہ ہے۔ کرنٹ اکائونٹ خسارے اور مہنگائی کم کرنے میں تاخیر ہو سکتی ہے۔ مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں معاشی ترقی کی رفتار 5 فیصد ریکارڈ کی گئی۔رپورٹ کے مطابق موجودہ سال معاشی ترقی کا تقریباً پانچ فیصد کا سالانہ ہدف حاصل کر لیا جائے گا، مہنگائی

اور بیرونی مالی دباو کے باوجود ملکی معیشت میں بتدریج بہتری جاری ہے۔جنوری 2022 میں سالانہ مہنگائی شرح 13فیصد رہی، ترسیلات زر میں 9فیصد اضافہ ہوا اور 7ماہ میں حجم 18 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ایف بی آر کے ریونیو میں 30.3 فیصد اضافہ ہوا اور 3351 ارب روپے جمع کیے گئے، نان ٹیکس ریونیو میں چھ ماہ میں 14.6 فیصد کمی آئی اور ریونیو 765 ارب روپے رہا جبکہ چھ ماہ میں مالی خسارہ بڑھ گیا جوکہ 1371 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔برآمدات 27.4 فیصد اضافے سے 17.7 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ کرنٹ اکائونٹ خسارہ سات ماہ میں 11.6 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔ ترقیاتی اخراجات، مالی خسارے اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا۔مجموعی زرمبادلہ ذخائر 23 ارب ڈالر جبکہ اسٹیٹ بینک کے پاس 16.58 ارب ڈالر ہیں۔جولائی تا دسمبر بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 7.4 فیصد اضافہ ہوا۔ نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن میں 5.59 فیصد اضافہ ہوا اور تعداد 15 ہزار 229 تک پہنچ گئی۔زرعی، نجی شعبے کو 7 ماہ میں 1537 ارب روپے کے قرضے جاری ہوئے۔ اس میں سے زرعی شعبے کو 740 ارب اور نجی شعبے کو 797 ارب روپے فراہم کئے گئے۔

Recent Posts

کاجول کی بھری محفل میں شوہر اجے دیوگن کے ساتھ ایسی حرکت کہ ویڈیو وائرل ہو گئی

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی اداکارہ کاجول نے دُرگا پوجا کے دوان بھری محفل میں پوز…

5 mins ago

اسلام آباد میں خاتون انتہائی شرمناک الزام میں گرفتار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) اینٹی نارکوٹکس فورس نے وفاقی دارالحکومت میں تعلیمی اداروں کے اطراف…

10 mins ago

آئینی ترامیم کے نفاذ کیلئے ایک بار پھر غیر جمہوری طریقے استعمال کیے جا رہے ہیں، سردار اختر مینگل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل نے سماجی…

13 mins ago

وزیراعلیٰ اور ایم پی ایز نے صرف اپنے حفاظت کا بیڑا اٹھارکھا ہے ،کمزورطبقے کا قتل عام جاری ہے ، ٹریڈیونینز

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)آل پاکستان فیڈریشن آف ٹریڈ یونینز کے رہنماﺅںمحمد رمضان اچکزئی، محمد رفیق لہڑی، محمد…

21 mins ago

قلات بر وقت ایمبولینس نہ ملنے کے باعث حاملہ خاتون راستہ میںہی دم توڑ گئی

قلات(قدرت روزنامہ)قلات کے علاقہ گزک میں بر وقت ایمبولینس نہ ہونے کی وجہ سے ایک…

35 mins ago

قلعہ عبداللہ،فائرنگ سے خاتون اورایک شخص قتل،2زخمی

قلعہ عبداللہ(قدرت روزنامہ)قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان عبدالرحمن زئی میں فائرنگ کا واقعہ سید عرفان…

44 mins ago