کراچی میں کتنے ہزار سٹریٹ کرمنلز دندناتے پھر رہے ہیں ؟ چشم کشا انکشاف ، شہری خوف میں مبتلا

 کراچی (قدرت روزنامہ) وزیراعلی سندھ کی زیر صدارت امن و امان کے حوالے سے ہونے والے اہم اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے اہم انکشافات کر ڈالے . ایڈیشنل آئی جی کراچی نے انکشاف  کیا کہ  شہر میں 7500  سٹریٹ کرمنلز شہر میں دندناتے پھر رہے ہیں جو بار بار جرائم کرتے ہیں، یہ جرائم پشہ افراد یا تو ضمانت پر رہا ہیں یا پھر مفرور ہیں .

گزشتہ 2 ماہ میں سٹریٹ کرمنلز کے ساتھ 143 مقابلے ہوئے جن میں 15 ملزمان مارے گئے اور 147 زخمی ہوئے جبکہ 1446 سٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کیا گیا .  

"جیو نیوز " کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے حکم دیا کہ عادی سٹریٹ کرمنلز کی ضمانت رد کروائیں اور جو پولیس افسر کام نہ کرے اسے فارغ کر دیا جائے، کراچی کو سٹریٹ کرائم سے پاک ہونا چاہیے . سٹریٹ کرمنلز کی ای ٹریکنگ کے حوالے سے مشیر قانون نے بتایا کہ ڈرافٹ تیار ہے، اب اس کی ضروری درستگیاں کی جا رہی ہیں . وزیراعلیٰ نے آئی جی پولیس اور مشیر قانون کو یہ ڈرافٹ قانون اگلے کابینہ اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہائی پروفائل کیسز کے لیے  اچھے وکلا کا پینل بنایا جائے اور حکام کو جرائم کی روکھ تھام کے لیے پیٹرولنگ مزید تیز کی جائے .

. .

متعلقہ خبریں