نیب نے نوازشریف کی جائیداد اور کمپنیوں میں شیئرز کی تفصیلات عدالت میں جمع کرادیں

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی احتساب بیورو(نیب)نے پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی جائیداداورکمپنیوں میں شیئرز کی تفصیلات عدالت میں جمع کرادی۔

 تفصیلات کے مطابق پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی جائیداد ضبط کرنے کے معاملے پر نیب نے نواز شریف کی جائیداد اور کمپنیوں میں شیئرز کی تفصیلات احتساب عدالت جمع کرادی۔ جائیدادضبطی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نوازشریف کے نام مختلف شہروں میں 1649کنال 39 مرلے زرعی اراضی ، لاہورمیں نواز شریف کے نام پر1547کنال زرعی اراضی ضبط کی گئی۔ نیب رپورٹ میں کہا گیا کہ نواز شریف کے نام موضع منکا میں 936کنال 10مرلے اراضی ہے جبکہ اپر مال لاہور میں بنگلہ نمبر135بھی نواز شریف کی ملکیت ہے ، جسے ضبط کیا گیا۔

 نیب کے مطابق نوازشریف کےنام پرایک مرسیڈیز،ٹیوٹالینڈکروزر ، مختلف کمپنیز میں 8 لاکھ 62 ہزار 294 کے شیئرز بھی ضبط اثاثوں میں شامل ہیں جبکہ 2ٹریکٹربھی نواز شریف کی ملکیت میں ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ جائیداد ضبطی کے خلاف مختلف افراد نے درخواستیں دائرکیں ، نیب نےنوازشریف کےعلاوہ کسی اورفردکی جائیدادیاشیئرضبط نہیں کیے، درخواست گزاروں کے اعتراضات بلا جواز ہیں۔ نیب نے استدعا کی کہ عدالت جائیداد ضبط کے خلاف دائر اعتراضات مسترد کرے۔

Recent Posts

اسلام آباد میں خاتون انتہائی شرمناک الزام میں گرفتار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) اینٹی نارکوٹکس فورس نے وفاقی دارالحکومت میں تعلیمی اداروں کے اطراف…

3 mins ago

آئینی ترامیم کے نفاذ کیلئے ایک بار پھر غیر جمہوری طریقے استعمال کیے جا رہے ہیں، سردار اختر مینگل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل نے سماجی…

5 mins ago

وزیراعلیٰ اور ایم پی ایز نے صرف اپنے حفاظت کا بیڑا اٹھارکھا ہے ،کمزورطبقے کا قتل عام جاری ہے ، ٹریڈیونینز

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)آل پاکستان فیڈریشن آف ٹریڈ یونینز کے رہنماﺅںمحمد رمضان اچکزئی، محمد رفیق لہڑی، محمد…

13 mins ago

قلات بر وقت ایمبولینس نہ ملنے کے باعث حاملہ خاتون راستہ میںہی دم توڑ گئی

قلات(قدرت روزنامہ)قلات کے علاقہ گزک میں بر وقت ایمبولینس نہ ہونے کی وجہ سے ایک…

27 mins ago

قلعہ عبداللہ،فائرنگ سے خاتون اورایک شخص قتل،2زخمی

قلعہ عبداللہ(قدرت روزنامہ)قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان عبدالرحمن زئی میں فائرنگ کا واقعہ سید عرفان…

37 mins ago

بالاچ قادر و دیگر ساتھیوں کو عدالت کے احاطے سے اغوا کرنے کی کوشش کی مذمت کرتے ہیں، بی ایس او

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے…

48 mins ago