’ہزاروں پاکستانی اربوں ڈالر ز کی کرپٹو کرنسی کے مالک ہیں‘معروف تجزیہ کار کامران خان نے حکومت سے کرپٹو پالیسی لانے کا مطالبہ کردیا

کراچی (قدرت روزنامہ)معروف تجزیہ کار کامران خان نے حکومت سے کر پٹو پالیسی لانے کا مطالبہ کردیا . مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان کا کہنا تھا کہ کیا عمران خان انکی معاشی ٹیم آگاہ ہے؟ ہزاروں پاکستانی اربوں ڈالر جی ہاں اربوں ڈالرز کی کرپٹو کرنسی کے مالک ہیں .

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں قانونی طور پر آج تک کرپٹو حرام ہے ،ماہرین کے مشورے سے ایک سوچی سمجھی کرپٹو کرنسی پالیسی کرپٹو آمدن کے اربوں ڈالرز پاکستان میں لائے جاسکتے ہیں .

کامران خا ن نے کہا کہ اب وزیر اعظم وزیر خزانہ اور سٹیٹ بینک کو الرٹ کریں اور کرپٹو کرنسی کی پالیسی لائی جائے ورنہ پاکستان کو اربوں ڈالرز کا نقصان ہو سکتا ہے .

. .

متعلقہ خبریں