انٹرنیٹ پر لاکھوں روپے ہتھیانے کا کیس، ملزم کی درخواست ضمانت منظور

(قدرت روزنامہ) انٹرنیٹ پر لاکھوں روپے ہتھیانے کا معاملہ، لاہور ہائیکورٹ نے ملزم کی درخواست ضمانت منظور کرلی، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ٹیکنالوجی کے فوائدو نقصانات ساتھ ساتھ ہیں، خود کومحدودرکھ کر ہم ایسے فراڈ سے بچ سکتے ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس محمد امجد رفیق نے شیراز خان کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کیا، عدالت نے ملزم کو 2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مدعی کے ڈالر پانے کے لالچ نے ملزم کے فراڈ کا مقصد پورا کروایا، ڈالر کے لالچ اور خودغرضی کسی بھی فرد کو اس کی محنت کی کمائی سے محروم کر سکتی ہے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ یہ کیس ڈالروں کے لالچ میں آنے کی ایک منفرد مثال ہے، جدید ٹیکنالوجی کے دور میں زیادہ سے زیادہ حاصل کرنے کا لالچ ہماری سماجی سرگرمیوں پر غالب آ جاتا ہے۔

فیصلے میں بتایا گیا کہ ملزم شیراز خان پر ساتھی ملزموں کی ملی بھگت سے مدعی سے 28 لاکھ 57 ہزار روپے ہتھیانے کا الزام ہے، شریک ملزم گینی کانوا اور پیٹر پر واٹس ایپ کے ذریعے مدعی سے رابطے کرنے کا الزام ہے۔ ملزموں نے فیس بک کے ذریعے کسٹمز ڈیوٹی اور کارگو ادائیگی کے بعد 19 لاکھ ڈالر مدعی کو دینے کا لالچ دیا تھا، مدعی نے ملزموں کے لالچ میں آ کر مختلف بنک اکاؤنٹس میں 28 لاکھ روپے سے زائد کی رقم جمع کروائی تھی۔

Recent Posts

بیرسٹر سیف کا احتجاج کے دوران شہید ہونیوالے پولیس اہلکار سے متعلق بڑا انکشاف

پشاور (قدرت روزنامہ) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ احتجاج کے دوران…

11 mins ago

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور منظر عام پر آگئے

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور منظر عام پر آگئے. وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین…

14 mins ago

ماہرہ شرما ایوارڈ شو میں سٹیج کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے گر پڑیں

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی ریئیلیٹی شو بگ باس کی مشہور کنٹیسٹنٹ ،اداکارہ و ماڈل ماہرہ…

40 mins ago

تشدد کا راستہ اختیار کرنیوالوں سے کوئی رعایت نہیں ہونی چاہئے: مریم نواز

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ تشدد اور دہشتگردی…

46 mins ago

تحریک انصاف کا کوئی لیڈر لاہور میں باہر نہیں نکلا، عالیہ حمزہ کی آڈیو لیک ہو گئی

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے گزشتہ روز احتجاج کی کال دی تھی لیکن…

48 mins ago

خیرپور میں ایک ہی خاندان کے 13 افرادکاقاتل کون تھا؟جان کر آپ کے ہوش اڑجائیں گے

خیرپور (قدرت روزنامہ)پیرجو گوٹھ میں ایک ہی خاندان کے 13 افراد کی ہلاکت کا ڈراپ…

51 mins ago