اب پاکستان میں بھی صارفین ڈالرکماسکیں گے ،بڑی خوشخبری سنادی گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)فیس بک استعمال کرنے والے صارفین کیلئے خوشخبری
ہے کہ اب پاکستان میں بھی فیس بک ویڈیوز مونیٹائز ہونگی . وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے سماء کے نمائندہ ظہیر علی خان سے بات کرتےہوئے فیس بک کے اس فیصلے کی تصدیق کی ہے .

حکام نے بتایا ہے کہ فیس بک پہلے ویڈیوز مونیٹائزیشن کیلئے پائلٹ منصوبہ شروع کرے گا اور پائلٹ منصوبے کے نتائج بہتر ملنے کے بعد ویڈیو مونوٹائز پالیسی کا اعلان ہوگا . یہ بھی بتایا گیا کہ یوٹیوب،انسٹا گرام، ٹک ٹاک سے مقابلے کیلئے پہلے پائلٹ منصوبہ شروع ہوگا، فیس بک انتظامیہ نے کہا ہے کہ مارکیٹ پلیئرز سے مقابلہ سخت ہے . وزارت آئی ٹی کے مطابق فوری طور پر ویڈیو مونیٹائزیشن رسک ہوسکتی ہے کیوں کہ فیس بک پرصارفین کا ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کا رجحان بھی کم ہے اور پاکستان میں ریگولیٹری فریم ورک پر بھی فیس بک انتظامیہ کو تحفظات ہیں .

. .

متعلقہ خبریں