بی اے پی موجودہ سیاسی معاملات سے پوری طرح آگاہ ہے،جام کمال

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اور بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر جام کمال خان نے کہاہے کہ بی اے پی سیاسی صورتحال سے آگاہ اور مشاور ت سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کریگی،کسی بھی فرد یا رکن پارلیمنٹ کا بیان انفرادہے پارٹی کا بیانیہ نہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کیا۔جام کمال نے کہاکہ بلوچستان عوامی پارٹی موجودہ سیاسی معاملات سے پوری طرح آگاہ ہے اور پارٹی سے مشاورت کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی۔ ہم سینیٹ میں بڑے اسٹیک ہولڈر ہیں، قومی اسمبلی میں ہمارا حصہ ہے، خیبرپشتونخوامیں ہمارے ایم پی اے اور بلوچستان میں اکثریت ہے۔بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر ہونے کے ناطے میں میڈیا، سیاسی جماعتوں اور دیگرسے یہ توقع ہے کہ وہ صرف ان بیانات کو پارٹی پالیسی سمجھیں جو مستند ہوں۔ کسی بھی فرد یا رکن پارلیمنٹ کے انفرادی بیان اور اقدامات ان کا اپنا ہوگا پارٹی کا بیانیہ نہیں ہوگا۔

Recent Posts

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

8 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

14 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

18 mins ago

کیا کپل شرما نے نئے سیزن میں ارچنا کو نکال کر گووندا کی اہلیہ کو ہنسنے کیلئے رکھ لیا؟

ممبئی (قدرت روزنامہ)نیٹ فلکس پر دی گریٹ انڈین کپل شو سیزن 2 کے لیے مداح…

2 hours ago

آئینی ترامیم کیخلاف وکلا تحریک کے آغاز کا اعلان، ’سیلاب باہر نکلے گا تو کوئی طاقت نہیں روک سکے گی‘

ہم ہر طرح سے آپ کو ناکام بنائیں گے، حامد خان اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان…

2 hours ago

انٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان

13 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر 277 روپے 90 پیسے پر آگیا کراچی (قدرت…

2 hours ago