اسلام آباد میں طلباء پر تشدد قابل مذمت ہے، ثناء بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی ثناء بلوچ نے اسلام آباد میں بلوچستان کے طلباء پر پولیس کے تشدد سے متعلق بلوچستان اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرادیا جس میں کہا گیا ہے کہ صوبائی وزیر برائے محکمہ داخلہ وقبائلی امور کی توجہ ایک اہم مسئلہ کی جانب مبذول کروائینگے کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد پریس کلب کے باہر اسلام پولیس کی جانب سے بلوچستان کے طالب علموں کے احتجاجی مظاہرہ پر بہیمانہ تشدد، لاٹھی چارج اور نہتے طالب علموں کو زخمی کرنے کی بابت حکومت بلوچستان نے وفاقی حکومت سے رابطہ اور اس سلسلے میں جو اقدامات اٹھائے ہیں کی تفصیل فراہم کی جائے .

.

.

متعلقہ خبریں