عالیہ کو سین سمجھانے کیلئے جو کیا اس کا اداکارہ کو آج تک علم ہی نہیں، سنجے لیلا بھنسالی

(قدرت روزنامہ)بھارتی ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی نے کہا ہے کہ انہیں اپنے اداکاروں کو زیادہ تفصیلی ہدایت دینا پسند نہیں جس کی وجہ یہ ہے کہ وہ اپنے تخیل کو خود تلاش کرسکیں اور ایسا ہی کچھ عالیہ بھٹ کے ساتھ کیا جس کا انہیں آج تک علم نہیں۔ 

سنجے نے اپنی فلم گنگوبائی کاٹھیاواڑی کے 30 سیکنڈز کے دورانیے کے ایک منظر کی بات کی جس میں گنگوبائی (عالیہ) کو ٹیلی فون پر اپنی والدہ سے بات کرنی تھی اور ٹیلی فون آپریٹر پر شدید غصہ کرنا تھا۔ 

اس سین پر ہدایتکار نے کہا کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران یہ وہ لمحہ تھا جس نے مجھے اس بات پر مکمل اعتماد دلایا کہ عالیہ بھٹ کو اس کردار کے لیے چن لینا ایک درست فیصلہ تھا۔ 

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے عالیہ کے ساتھ اس سین سے متعلق صرف بات چیت کی تھی اور انہیں اس کے حوالے سے باقاعدہ ہدایات نہیں دی تھیں۔

سنجے لیلا بھنسالی کا کہنا تھا کہ اس کا آئیڈیا یہ تھا کہ ایک 16 سالہ لڑکی برائی کی دنیا میں گِھر گئی، وہ اس گندی دنیا کی دریافت کرتی ہے، اٹھتی ہے اور کہتی ہے کہ ’نہیں میرے پاس آواز ہے، میرے پاس میرے حقوق ہیں۔‘ میں وہ جذبہ آنکھوں میں دیکھنا چاہتا تھا اور یہ لڑکی (عالیہ) ایسی آنکھیں رکھتی ہے۔ 

اس سین کی تیاری سے متعلق سنجے لیلا بھنسالی کا کہنا تھا کہ عالیہ بھٹ میرے سامنے بیٹھی ہوئی تھی اور میں سین کا ماحول بنانا چاہتا تھا، اس دوران میں نے دیکھا کہ اسٹاف کے کچھ لوگ ہنس رہے ہیں اور میں نے یہ تصور کرلیا کہ وہ مجھ پر ہنس رہے ہیں ایسے میں میں ان پر چلانا شروع ہوگیا، یہ دیکھ کر سیٹ پر موجود تمام اداکار خاموش ہوگئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں یہ سب عالیہ کو دکھانا چاہتا تھا، جب وہ سین کے لیے سیٹ پر آئے تو اس میں ٹیلی فون پر بات کرنے کے دوران وہی غصہ ہو۔ 

ہدایتکار کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی عالیہ بھٹ کو اس کے حوالے سے نہیں بتایا اور اسے آج تک یہ نہیں معلوم کہ یہ سب کچھ میں نے اسے اس ماحول میں لے جانے کے لیے کیا تھا۔ 

انہوں نے بتایا کہ وہ اداکاروں کو براہِ راست ہدایت نہیں دیتے ہیں کیونکہ ایسا کرنے سے ان اداکاروں کی سوچ محدود ہوجاتی ہے۔ 

خیال رہے کہ 25 فروری کو ریلیز ہونے والی فلم گنگوبائی کاٹھیاواڑی اب تک 57 کروڑ کا بزنس کرچکی ہے، جس میں عالیہ بھٹ نے گنگوبائی کا مرکزی کردار نبھایا تھا۔

Recent Posts

نینتھارا نے ‘چنئی ایکسپریس’ میں شاہ رخ خان کیساتھ کام سے انکار کیوں کیا؟

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اور تامل فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ نینتھارا کی شاہ رخ خان…

3 hours ago

مخصوص نشستیں، اکثریتی ججز کی وضاحت پر چیف جسٹس نے جواب مانگ لیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیف جسٹس آف پاکستان نے مخصوص نشستوں کے معاملے میں الیکشن کمیشن…

3 hours ago

بدعنوان ایف بی آر افسران کا سراغ لگانے کیلئے ایجنسیوں کی مدد طلب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کرپشن میں ملوث افسران کا سراغ…

3 hours ago

وزیر اعظم شہباز شریف لندن چلے گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف لندن پہنچ گئے، لندن میں دو روز قیام کے…

4 hours ago

ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پر فائرنگ سے اہلکار شہید

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پر شدت…

4 hours ago

جمہوری عمل میں گرفتاریوں کے خلاف ہوں، مولانا فضل الرحمان کا اہم بیان

ملتان(قدرت روزنامہ)جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جمہوری عمل…

4 hours ago