حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد ،نمبر گیم پوری ،اسلام آباد میں ہلچل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)حکومت کیخلات تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے اسلام آباد میں بڑی پیش رفت سامنے آگئی ،اپوزیشن اتحاد کی طرف سے قائم کی گئی کمیٹی نے تحریک عدم اعتماد لانے کی سفارش کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن کی قائم 9 رکنی کمیٹی نے تحریک عدم اعتماد لانے کی سفارش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس حکومتی اتحادی ارکان کے علاوہ بھی نمبر گیم پوری ہے اس لیے جلد از جلد تحریک عدم اعتماد لائی جائے ۔

ذرائع کے مطابق تینوں جماعتوں کے اراکین نے گزشتہ دو ہفتوں میں ہونے والی اہم ملاقاتوں کی تفصیلات بھی کمیٹی کےسامنے رکھیں جس کے بعد کمیٹی نے سفارش پیش کرتے ہوئے کہا کہ نمبر گیم پوری ہے اب حکومتی اتحاد کے بغیر تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو سکتی ہے ۔

دوسری جانب سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی،ملاقات میں تحریک عدم اعتماد کے گیم نمبرز کا جائزہ لیا گیا۔پی ڈی ایم کے دونوں رہنماوں نے تحریک عدم اعتماد کے لیے نمبر گیم پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات شاہد خاقان عباسی نے نواز شریف کی ہدایت پر کی، ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا،دونوں رہنمائوں کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت سمیت وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر مشاورت کی گئی جبکہ تحریک عدم اعتماد کے لئے نمبرز گیم کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ پی ڈی ایم کے دونوں رہنماؤں کا تحریک عدم اعتماد کے لئے نمبر گیم پر اطمینان کا اظہار کیا اور تحریک عدم اعتماد کے ٹائم فریم پر بھی مشاورت کی گئی۔

Recent Posts

آنے والی نسلوں کو محفوظ اور مستحکم مستقبل دینا چاہتے ہیں: وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قدرتی آفات کے خطرات میں کمی کے…

6 hours ago

صوابی کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 2 بھائیوں کو قتل کردیا

پشاور (قدرت روزنامہ) ضلع صوابی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 2 سگے بھائیوں کو…

6 hours ago

پریانکا چوپڑا کی بیٹی مالتی کی دلکش تصویریں وائرل، مداحوں کے دل جیت لیے

لاس اینجلس(قدرت روزنامہ) بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ پریانکا چوپڑا اکثر اپنی ذاتی زندگی کے…

6 hours ago

چینی وزیراعظم کے دورے میں گوادرایئرپورٹ کی سافٹ لانچنگ سمیت اہم معاہدوں کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزارت خزانہ اور وزارت منصوبہ بندی نے چین کے وزیراعظم لی کیانگ…

6 hours ago

ایس سی او سمٹ پاکستان کیلیے گیم چینجر ثابت ہوگی، وزیر اطلاعات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ایس سی او…

6 hours ago

رام چرن کی نئی فلم ‘گیم چینجر’ کی ریلیز کی تاریخ آگئی

ممبئی(قدرت رونامہ)تلگو فلموں کے سپر اسٹار رام چرن کی سیاسی ایکشن فلم ‘گیم چینجر’ کی…

7 hours ago