اگلے 48 گھنٹوں میں تحریک عدم اعتماد لائی جائے گی، مولانا فضل الرحمان کا اعلان

(قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کیخلاف آئندہ 24 گھنٹوں میں تحریک عدم اعتماد لائی جائے گی۔

دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اپوزیشن قیادت اپنا ہوم ورک مکمل کر چکی ہے۔ اگلے 2 سے 3 دن بہت ہی اہم ہیں۔ ہوسکتا ہے اگلے 48 گھنٹوں میں بڑی خوشخبری آ جائے۔

انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہوں۔ حکومتی اتحادیوں سے بھی ہم سب رابطے میں ہیں۔ تحریک عدم اعتماد اور اجلاس کی ریکوزیشن دونوں ہی پر غور ہورہا ہے۔ ہماری لیگل ٹیم رابطے میں ہے، سارے امور کو دیکھا جا رہا ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ میں 100 فیصد یقین کے ساتھ کہہ رہا ہوں کہ تحریک عدم اعتماد پر اس بار کامیابی یقینی ہے۔ صحافی نے سوال کیا کہ وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد کسے کیا ملے گا؟

اس پر جواب دیتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کیا آپ کو سب کچھ بتا دیں؟ اتنا کافی ہے، اب اپوزیشن میں کسی نکتے پر کوئی اختلاف نہیں ہے۔ اپوزیشن تمام حل طلب امور پر اتفاق رائے کرکے بہت آگے پہنچ چکی۔ اپوزیشن نے اپنے تمام اراکین اسمبلی کو اسلام آباد فوری پہنچنے کی ہدایت کر دی ہے۔

Recent Posts

لاپتہ پی ٹی آئی وکیل انتظار پنجوتھہ کی بازیابی کیلئے وکلا سرگرم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) لاپتہ وکیل اور پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے چیئرمین…

10 mins ago

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پاکستان کے 2 شہربھی شامل

لاہور (قدرت روزنامہ )دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پاکستان کے 2 شہر بھی شامل…

23 mins ago

این آئی سی ایچ: طبی عملے کا او پی ڈی کا بائیکاٹ، مریض اور تیماردار رُل گئے

کراچی(قدرت روزنامہ)این آئی سی ایچ میں طبی عملے کی جانب سے او پی ڈی کا…

27 mins ago

بھارتی اداکارہ شروتی ہاسن کے ساتھ ایئرلائن کی ایسی حرکت کہ وہ غصے میں آ گئیں

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی اداکارہ شروتی ہاسن نجی ایئرلائن انڈیگو کے کسی بھی اطلاع کے…

34 mins ago

پاکستانی اداکارہ رمشا خان کے بارے میں انتہائی دلچسپ معلومات سامنے آ گئیں

کراچی (قدرت روزنامہ) رمشا خان اپنی منفرد اداکاری اور پُرکشش شخصیت کے باعث پاکستان ٹیلی…

37 mins ago

پاکستان جنگ سے متاثر فلسطین و لبنان کیلیے 200 ٹن امدادی اشیا بھیجے گا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان نے فلسطین اور لبنان کے لیے 200 ٹن امدادی اشیاء بھیجنے کا فیصلہ…

38 mins ago