مولانا فضل الرحمان کی’48گھنٹوں میںخوشخبری‘ پر فواد چوہدری کا چیلنج

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مولانا ایسی خوشخبریاں پہلے بھی کئی بار سنا چکے ہیں اپوزیشن کےپاس اتنی طاقت نہیں کہ وہ عدم اعتمادلاسکیں، مولانا فضل الرحمان کی جانب سے آئندہ 48 گھنٹوں میں بڑی خوشخبری دینے پر وزیراطلاعات فواد چوہدری کا چیلنج . تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی جانب سے آئندہ 48 گھنٹوں میں بڑی خوشخبری پر ردعمل دیتے ہوئے وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ مولانا ایسی خوشخبریاں پہلے بھی کئی بار سنا چکے ہیں اپوزیشن کےپاس اتنی طاقت نہیں کہ وہ عدم اعتمادلاسکیں .


نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فوادچوہدری نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس نمبرز پورے ہوتے تو حکومت میں ہوتے تحریک آئی تودیکھ لیں گےیہ کہاں کھڑےہیں اورہم کہاں ہیں، تحریک عدم اعتماد آنے دیں کوئی پرواہ نہیں ہم تگڑےہیں .

فوادچوہدری نے کہا کہ اپوزیشن کو پتہ ہی نہیں کہ ان کے وزیراعظم کا امیدوار کون ہے ایک کہتا ہے الیکشن کرادیں دوسرا کہتا ہے ہمیں ڈیڑھ ڈیرھ سال ملیں اپوزیشن ایک ڈرامہ ہے .

وفاقی وزیراطلاعات نے واضح کیا کہ پرویزالٰہی نےکہا ہم آپ کےاتحادی ہیں پرویزالٰہی سےآج صبح بھی بات چیت ہوئی ہے پہلےبھی ساتھ الیکشن لڑےتھےآئندہ بھی لڑیں گے، ق لیگ اتحادی ہےاس لئےتوچیمہ صاحب وزیر ہیں . واضح رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آئندہ 2 سے 3 دنوں کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بڑی خوشخبری آجائے گی اپوزیشن نے اپنا ہوم ورک مکمل کر لیا اگلے2 سے 3 دن بہت اہم ہیں اگلے 48 گھنٹے میں بڑی خوشخبری آجائےگی .
انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اور نوازشریف سے مسلسل رابطےمیں ہوں تحریک عدم اعتماد اور اجلاس کی ریکوزیشن دونوں پر غور ہو رہا ہے ہماری لیگل ٹیم رابطے میں ہے سارےامور کو دیکھا جا رہا ہے اپوزیشن کی لیڈرشپ اس وقت مسلسل رابطے میں ہے حکومتی اتحادیوں سے بھی ہم سب رابطے میں ہیں . دوسری جانب متحدہ اپوزیشن کی 9 رکنی کمیٹی نے حکومت کے خلاف تحریک عتماد لانے کی سفارش کرتے ہوئے کہا کہ نمبر گیم پورے ہیں جلد از جلد تحریک عدم اعتماد لائی جائے .
ذرائع کے مطابق ایاز صادق، سعد رفیق، رانا ثنا اللہ نے اپوزیشن کمیٹی میں ن لیگ کی نمائندگی کی جبکہ یوسف رضا گیلانی، راجا پرویز اشرف اور نوید قمر نے پیپلزپارٹی کی نمائندگی کی، کامران مرتضیٰ، مولانا اسعد محمود، اکرم درانی نے جے یو آئی کی نمائندگی کی . کمیٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں جماعتوں نے حکومتی اراکین کے ساتھ پیش رفت کمیٹی کے سامنے رکھی اور کہا کہ کمیٹی نے تحریک عدم اعتماد کے لییے حکمت عملی اور نمبر گیم پر کام کیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں