میرا بس چلے تو نورمقدم کے ملزم کو گولی مار دوں، شیخ رشید

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میرا بس چلے تو میں نور مقدم کے ملزم کو گولی مار دوں۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری زندگی کا مشن نالہ لئی کی تعمیر ہے اور نالہ لئی بنے گا تو ارد گرد کے لوگ سکون سے رہیں گے۔

نور مقدم کیس سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نور مقدم کیس کے ملزمان کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے اور اگر میرا بس چلے تو نور مقدم کے قاتل کو گولی مار دوں۔ افغان سفیر کی بیٹی نے جن ٹیکسیوں میں سفر کیا ان کے ڈرائیوروں کو چھوڑ دیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ میں بہت پہلے کہہ چکا ہوں کہ ن سے ش نکلے گی۔ خطرات ہیں لیکن میں ڈرنے والا بالکل نہیں ہوں مجھ پر تین بار پہلے حملہ ہو چکے ہیں۔ ہم فائرنگ سے گھبرانے والے نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ساری دنیا نے عمران خان کے لاک ڈاون کو سراہا ہے۔ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور انتخابات وقت پر ہوں گے۔

پاک چین دوستی پر بات کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستانی قوم چین پر اعتماد کرتی ہے جبکہ بعض طاقتیں پاک چین تعلقات خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

Recent Posts

خیرپور میں ایک ہی خاندان کے 13 افرادکاقاتل کون تھا؟جان کر آپ کے ہوش اڑجائیں گے

خیرپور (قدرت روزنامہ)پیرجو گوٹھ میں ایک ہی خاندان کے 13 افراد کی ہلاکت کا ڈراپ…

1 min ago

کے پی اسمبلی میں علی امین کی گمشدگی سے متعلق قرارداد منظور،اہم شخصیت طلب

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا اسمبلی میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی گمشدگی سے متعلق قرارداد…

4 mins ago

پاکستان تحریک انصاف کے کارکن اسمبلی کی عمارت میں داخل، شدید نعرے بازی

پشاور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے کارکن وزیراعلی خیبر پختوںخوا کی گمشدگی کے خلاف…

11 mins ago

اسلام آباد انتظامیہ نے خیبرپختونخوا سے لائی گئی سرکاری مشینری ضبط کرلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ نےخیبر پختونخوا سے تحریک انصاف کے…

14 mins ago

ڈی چوک احتجاج میں خیبرپختونخوا کی سرکاری املاک کے استعمال پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے…

17 mins ago

علی امین گنڈاپور کہاں ہیں ؟ شام تک پتہ چل جائے گا، خالد مقبول کا دعویٰ

مصنوعی قیادت جب بھی لانے کی کوشش کی گئی اس کے نتاٸج اچھے نہیں رہے،…

2 hours ago