نوازشریف کی جائیداد اور کمپنیوں میں شیئرز کی تفصیلات عدالت میں جمع، اہم انکشافات

لاہور(قدرت روزنامہ) قومی احتساب بیورو (نیب ) نے پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی جائیداداورکمپنیوں میں شیئرز کی تفصیلات عدالت میں جمع کرادی . پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی جائیداد ضبط کرنے کے معاملے پر نیب نے نواز شریف کی جائیداد اور کمپنیوں میں شیئرز کی تفصیلات احتساب عدالت جمع کرادی .

جائیدادضبطی کی رپورٹ اے آر وائی نیوزنے حاصل کر لی ، جس میں بتایا گیا ہے کہ نوازشریف کینام مختلف شہروں میں 1649کنال 39 مرلے زرعی اراضی ، لاہورمیں نواز شریف کے نام پر1547کنال زرعی اراضی ضبط کی گئی . نیب رپورٹ میں کہا گیا کہ نواز شریف کے

نام موضع منکا میں 936کنال 10مرلے اراضی ہے جبکہ اپر مال لاہور میں بنگلہ نمبر135بھی نواز شریف کی ملکیت ہے ، جسے ضبط کیا گیا . نیب کے مطابق نوازشریف کینام پرایک مرسیڈیز،ٹیوٹالینڈکروزر ، مختلف کمپنیز میں 8 لاکھ 62 ہزار 294 کے شیئرز بھی ضبط اثاثوں میں شامل ہیں جبکہ 2ٹریکٹربھی نواز شریف کی ملکیت میں ہیں . رپورٹ میں بتایا گیا کہ جائیداد ضبطی کے خلاف مختلف افراد نے درخواستیں دائرکیں ، نیب نینوازشریف کیعلاوہ کسی اورفردکی جائیدادیاشیئرضبط نہیں کیے، درخواست گزاروں کے اعتراضات بلا جواز ہیں . نیب نے استدعا کی کہ عدالت جائیداد ضبط کے خلاف دائر اعتراضات مسترد کرے .

. .

متعلقہ خبریں