بجلی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفیکیشن تاحال جاری نہ ہو سکا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) بجلی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفیکیشن تاحال جاری نہ ہو سکا۔جنگ نیوز کے مطابق وزیراعظم کی طرف سے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 5 روپے کمی کا نوٹیفیکیشن جاری نہ ہو سکا جس کی وجہ سے ابہام موجود ہے کہ کمی کس مد میں کی جائے گی۔اس حوالے سے ابھی تک نیپرا نے بھی کوئی نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا۔وفاقی وزیر نے فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں ہونے والے اضافہ کو عوام پر لاگو نہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
واضح رہے کہ پیر کے روز وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے قوم سے اہم خطاب کیا گیا۔ قومی میڈیا پر نشر ہونے والے خطاب میں وزیر اعظم نے قوم کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ قوم سے کہنا چاہتا ہوں مجھے پتا ہے یہ مشکل حالات ہیں، کبھی پلوامہ، کبھی کورونا اور اب یوکرین کا مسئلہ آگیا۔

حکومت ہرماہ 70 ارب کی سبسڈی دیتی ہے، اگر ہم سبسڈی نہ دیں تو پٹرول کی قیمت 220 روپے تک ہو جائے گی۔

پاکستان میں آج بھی پٹرول، ڈیزل دنیا کے 25 ممالک کی نسبت کم قیمت ہے،بھارت میں 260 روپے لیٹر پٹرول ہے۔ اپوزیشن والے کہتے ہیں پٹرول مہنگا ہوگیا اگر ان کے پاس کوئی حل ہے تو بتا دیں۔ وزیر اعظم نےاعلان کیا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 5 روپے کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اگلے بجٹ تک پٹرولیم مصنوعات اوربجلی کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوگا۔
جس کے بعد وفاقی وزارت خزانہ نے یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا۔ وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 10 روپے کمی کی گئی جس کے بعد فی لیٹر قیمت 149 روپے 86 پیسے ہو گئی۔ جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 10 روپے کمی کی گئی، جس سے فی لیٹر قیمت 144 روپے 15 پیسے ہو گئی۔ مٹی کا تیل 1 روپے کمی سے 125 روپے 56 پیسے جبکہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل 5 روپے 66 پیسے کمی سے 118 روپے 31 پیسے کا ہو گیا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مارچ سے ہو چکا۔

Recent Posts

سعودی عرب میں غیر ملکیوں کی تعداد سوا کروڑ تجاوز کرگئی، کتنے پاکستانی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی عرب میں مقیم مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے غیر ملکیوں…

4 mins ago

پولیس یا سرکاری افسر پر ریپ کا الزام ثابت ہوجائے تو کیا کارروائی ہوتی ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد کے پمز اسپتال سے 2 بچوں کے اغوا اور ریپ…

15 mins ago

لاہورپولیس کو بااثرشخصیت کے بیٹے کو روکناکیوں مہنگا پڑا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت پنجاب نے لاہور ہائیکورٹ کے جج کے اہلخانہ کے ساتھ مبینہ…

30 mins ago

لاہور میں اب ہائبرڈ ڈبل ڈیکر بسیں بھی چلیں گی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت پنجاب صوبہ میں سیاحت کے فروغ کے لیے مختلف اقدامات کررہی…

41 mins ago

گورنر اپنا وائس چانسلر لگوانا چاہتے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب میں مختلف یورنیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کی تعیناتی کے معاملے میں…

48 mins ago

حماد اظہر کی دوسری شادی کی خبریں، پی ٹی آئی رہنما نے کیا کہا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد…

1 hour ago