ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ کراچی ملکی معیشت کی شہ رگ ہے . انہوں ںے کہا کہ ایسا قدم اٹھانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی جس سے ملکی معیشت متاثر ہو . انہوں نے کہا کہ مکمل لاک ڈاؤن سے متعلق وفاق کی پالیسی واضح ہے . انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ صوبے اس ضمن میں انفرادی فیصلہ نہیں کرسکتے ہیں . وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ کورونا سے متعلق پالیسی این سی اوسی جاری کرتا ہے . انہوں نے کہا کہ صوبے اس پالیسی پرعملدرآمد کے پابند ہیں . پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ مکمل لاک ڈاؤن کے بارے میں وزیراعظم کا واضح مؤقف ہے کہ اس سے دیہاڑی دار طبقہ زیادہ متاثر ہوتا ہے . ہم نیوز کے مطابق فواد چودھری نے کہا کہ سندھ حکومت کو واضح پیغام دے دیا ہے کہ انفرادی فیصلے نہیں کیے جا سکتے ہیں . انہوں نے کہا کہ این سی اوسی گائیڈ لائنز پرعملدرآمد ضروری ہے . . .
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ سندھ میں مکمل لاک ڈاؤن کی اجازت نہیں دی جائے گی . انہوں ںے دعویٰ کیا کہ اگر ایس او پیز پر عمل درآمد ہوتا تو کراچی میں صورتحال سنگین نہ ہوتی .
متعلقہ خبریں