اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ سندھ میں مکمل لاک ڈاؤن کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں ںے دعویٰ کیا کہ اگر ایس او پیز پر عمل درآمد ہوتا تو کراچی میں صورتحال سنگین نہ ہوتی۔
ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ کراچی ملکی معیشت کی شہ رگ ہے۔ انہوں ںے کہا کہ ایسا قدم اٹھانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی جس سے ملکی معیشت متاثر ہو۔
انہوں نے کہا کہ مکمل لاک ڈاؤن سے متعلق وفاق کی پالیسی واضح ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ صوبے اس ضمن میں انفرادی فیصلہ نہیں کرسکتے ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ کورونا سے متعلق پالیسی این سی اوسی جاری کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے اس پالیسی پرعملدرآمد کے پابند ہیں۔
پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ مکمل لاک ڈاؤن کے بارے میں وزیراعظم کا واضح مؤقف ہے کہ اس سے دیہاڑی دار طبقہ زیادہ متاثر ہوتا ہے۔
ہم نیوز کے مطابق فواد چودھری نے کہا کہ سندھ حکومت کو واضح پیغام دے دیا ہے کہ انفرادی فیصلے نہیں کیے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ این سی اوسی گائیڈ لائنز پرعملدرآمد ضروری ہے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)ایم جی موٹرز پاکستان نے نئی ایم جی ایچ ایس پی ایچ ای…