سندھ لاک ڈاؤن کر کے اپنا نقصان خود کریگا: شیخ رشید

(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ سندھ میں لاک ڈاؤن کر کے یہ اپنا نقصان خود کریں گے، عمران خان کے اسمارٹ لاک ڈاؤن کو ساری دنیا نے سراہا ہے، عمران خان کے اقدام کو کاپی کریں تو کوئی ہرج نہیں۔

راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرِداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ جس گھر میں تعلیم یافتہ بیٹی ہوگی وہ مستقبل کا کبھی غلط فیصلہ نہیں کرے گا، میری زندگی کا مشن ملازمین کی نوکری پکی کرنا ہے، میٹرو پولیٹین کارپوریشن لیبر یونین کے 1 ہزار 140 ملازمین اسی سال مستقل ہو جائیں گے، جنگ سیداں میں مختص زمین اسی سال لیبر یونین کو مل جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے راولپنڈی میں تعلیم کیلئے بہت کام کیا، اسے یونیورسٹیوں کا شہر بنائیں گے، ہم نے تعلیم کے لیے بہت کام کیا اور کر رہے ہیں، ایک یونیورسٹی بنا چکے ہیں، ایک بنا رہے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی حکومت بنائی ہے، وہ سندھ میں بھی حکومت بنائیں گے، راولپنڈی کے میونسپل ورکرز کی سستی ہاؤسنگ اسکیم کیلئے عمران خان سے بات کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ میری زندگی کا مقصد نالہ لئی منصوبہ ہے، نالہ لئی منصوبہ بنے گا تو اردگرد کے لوگ سکون سے رہیں گے، لئی ایکسپریس کی تعمیر سے لوگوں کی زندگی بدل جائے گی۔

وزیرِ داخلہ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء کے دوران مسیحی برادری ورکرز کا کام قابلِ تحسین ہے، کرسچن ورکرز نے زندگی داؤ پر لگا کر کورونا کی وباء میں کام کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ ہر مہینے کی پہلی تاریخ کو ورکرز کے ساتھ میٹنگ کروں گا، سی ڈی اے میں ورکرز کے لیے سستی ہاؤسنگ اسکیم منظور کراؤں گا، جس گھر میں تعلیم یافتہ بیٹی ہو گی وہ مستقبل میں کبھی غلط فیصلہ نہیں کرے گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ نور مقدم قتل کیس کے ملزمان کو کسی قیمت پر نہیں چھوڑیں گے، افغان سفیر کی بیٹی سے متعلق چاروں ٹیکسی ڈرائیوروں سے تحقیق کی، چاروں ڈرائیور محنت کش ہیں، افغان سفیر کی بیٹی کے کیس کے ٹیکسی ڈرائیوروں کو غربت کے باعث چھڑوا دیا ہے، افغانستان پر وزارتِ خارجہ بہتر مؤقف دے سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کل لال حویلی کے قریب فائرنگ ہوئی، وزیرِ داخلہ کو بھی تھریٹ ہے لیکن میں کسی سے ڈرنے والا نہیں، ہم گھبرانے والے نہیں، الیکشن وقت پر ہوں گے، پی ٹی آئی روز بروز بہتر پوزیشن میں آ رہی ہے، مستقبل میں سندھ میں بھی پی ٹی آئی حکومت بنائے گی۔

وفاقی وزیرِ داخلہ کا کہنا ہے کہ کوئی طاقت پاک چین تعلقات خراب نہیں کر سکتی، بعض طاقتیں پاک چین تعلقات اور سی پیک کو خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہیں لیکن ناکام ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ بہت پہلے کہہ چکا تھا کہ نون سے شین نکلے گا، یہ بھی کہا تھا کہ آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی زیادہ اور نون کم نشستیں لے گی، صرف وزیرِ اعظم جانتے ہیں کہ آزاد کشمیر کی کابینہ میں کون ہو گا۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ لال حویلی پر کل بھی فائرنگ اس سے قبل بھی ہوئی، لال حویلی پر فائرنگ سے متعلق واقعات کی پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بارڈر سیکیورٹی ہمارے پاس ہے، دیکھ رہے ہیں، راولپنڈی اسلام آباد دونوں حساس ہیں، 500 کیمرے مزید لگا رہے ہیں، پی ٹی آئی روز بروز بہتر پوزیشن میں آ رہی ہے۔

شیخ رشید کا یہ بھی کہنا ہےکہ پاکستان اور چین کے تعلقات ہمالیہ سے بلند ہیں، کچھ طاقتیں ہمارے تعلقات خراب کرنا چاہتی ہیں لیکن ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

Recent Posts

احتجاج کی کال دے کر پی ٹی آئی بڑی غلطی کررہی ہے، رانا ثنا اللہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…

25 mins ago

ویزا ایمنسٹی اسکیم سے فوری فائدہ اُٹھائیں، دبئی حکام کی غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…

36 mins ago

امبانی خواتین کی مہندی لگوانے کی فیس سن کر ہوش اڑ جائیں گے

ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا‎ بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت ‏آرٹ اور…

40 mins ago

پی ٹی اے نے 8 لاکھ سے زائد گستاخانہ لنکس اور فحش ویب سائٹس کو بلاک کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…

42 mins ago

آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لیجانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…

2 hours ago

نئی متعارف کروائی گئی گاڑی کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)ایم جی موٹرز پاکستان نے نئی ایم جی ایچ ایس پی ایچ ای…

2 hours ago