تحریک عدم اعتماد کی تیاریاں ، اپوزیشن نے مسودہ تیار کر لیا ، کتنے اراکین نے دستخط کر دیئے ؟ بڑا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد لانے کیلئے تیاریاں تیز کر دی ہیں اور مجوزہ مسودہ بھی تیا ر کر لیا گیاہے جبکہ مطلوبہ اراکین اسمبلی کے دستخط بھی لیئے جا چکے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق تحریک عدم اعتماد کے مسودے میں کہا گیاہے کہ ملک میں سیاسی عدم استحکام اور غیر یقینی صورتحاہل ہے ، خارجہ پالیسی مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ، قائد ایوان اس ایوان کی اکثریت کا اعتماد کھو چکے ہیں، ملک اقتصادی زبوں حالی کا شکار ہے ، ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے کوئی روڈ میپ نہیں ہے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ تحریک عدم اعتماد پر 80 سے زائد اپوزیشن اراکین کے دستخط کروا لیے گئے ہیں۔ پیپلز پارٹی، ن لیگ ، جے یو آئی ، اے این پی ، بی این پی مینگل سمیت دیگر جماعتوں کے اراکین نے دستخط کر دیئے ہیں جبکہ اپوزیشن نے اسمبلی اجلاس بلانے کی ریکوزیشن بھی تیار کر لی ہے  اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کے چیمبر کو الرٹ کر دیا گیاہے ۔

تحریک عدم اعمتاد اور ریکوزیشن کسی بھی وقت جمع کروائی جا سکتی ہے ، اجلاس بلانے کی ریکوزیشن کی ذمہ داری بھی ن لیگ کو سونپ دی گئی ہے ۔

Recent Posts

کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کا خاتون وکیل کا لائسنس بحال نہ کرنے تک عدالتی بائیکاٹ جاری رکھنے کا اعلان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر قاری رحمت اللہ نے کہا ہے کہ گزشتہ…

1 min ago

سیاسی مقاصد کے لیے حکومت کو اپنا کندھا استعمال نہیں کرنے دیں گے، فضل الرحمان کی پی ٹی آئی کو یقین دہانی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف اور جمعیت علما اسلام (ف) نے مشترکہ طور پر…

17 mins ago

ٹیکس نہ دینے والوں پر ایسی پابندیاں لگائیں گے کہ وہ بہت سارے کام نہیں کرسکیں گے، وزیر خزانہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشی اصلاحات کے…

30 mins ago

’آپ نے مجھ پر ون مین شو کا فضول الزام لگایا‘ چیف جسٹس کے جسٹس منصور کو لکھے گئے خط کے مزید مندرجات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس منصور علی شاہ…

39 mins ago

وزیراعظم شہباز شریف سے بل گیٹس اور صدر یورپی کمیشن کی ملاقاتیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں…

46 mins ago

بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر، فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ میں مزید کمی کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے اعلان کیا ہے کہ صارفین…

53 mins ago