شوہر نے بیوی کو قتل کر کے لاش رکشے میں ڈال کر سسرال بھیج دی

لاہور(قدرت روزنامہ) لاہور میں شوہر نے بیوی کو مارنے کے بعد لاش سسرال بھیج دی . تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں پر شوہر نے بیوی کو بےدردی سے قتل کر دیا .

پولیس کے مطابق نثار نامی ملزم نے اپنی بیوی انجم کو بییمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر قتل کیا . شوہر نے بیوی کی لاش اپنی دس سالہ بیٹی کے ذریعے رکشے میں ڈال کر سسرال پہنچا دی .
پولیس کے مطابق دونوں کی 15 سال قبل شادی ہوئی تھی . پولیس کے مطابق ملزم بیوی کو قتل کرکے فرار ہو گیا جس کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں . علاوہ ازیں شوہر نے بیوی کو طلاق دے کر دس روز بعد سابق سسرال میں داخل ہو کر مطلقہ بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گیا .

پولیس نے مقتولہ کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر کے مقدمہ قتل درج کر لیا .

سرگودھا ریجن کے علاقہ جنڈانوالہ کے گاؤں ڈیلی نامدار کی 18 سالہ لڑکی کی محمد بلال سے شادی شدہ تھی جس میں معمولی ناچاقی پر محمد بلال نے دس روز قبل بیوی کو طلاق دے دی اور گزشتہ روز محمد بلال نے مبینہ طور پر اپنے سابق سسرال داخل ہو کر فائرنگ کر کے اپنی مطلاقہ بیوی کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا . دوسری جانب روٹھی بیوی کو منانے میں ناکامی پر سسرال آئے نوجوان نے زہرنگل کر زندگی سے منہ موڑ لیا ‘ پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کرکے مزید تفتیش شروع کردی ‘ بتایا گیا ہے کہ تھانہ صدر کے علاقہ الٰہی آباد میں فتح پور ضلع لیہ کارہائشی پچیس سالہ ذیشان عرف شانی ولد محمد طارق اپنی روٹھی بیوی کو لینے آیا ناکامی پر اس نے دلبرداشتہ ہو کر زہر نگل لیا جسے تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال لے جایا گیا لیکن طبی امداد ملنے سے پہلے ہی وہ چل بسا ‘ صدر پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی .

. .

متعلقہ خبریں