شوہر نے بیوی کو قتل کر کے لاش رکشے میں ڈال کر سسرال بھیج دی

لاہور(قدرت روزنامہ) لاہور میں شوہر نے بیوی کو مارنے کے بعد لاش سسرال بھیج دی۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں پر شوہر نے بیوی کو بےدردی سے قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق نثار نامی ملزم نے اپنی بیوی انجم کو بییمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر قتل کیا۔شوہر نے بیوی کی لاش اپنی دس سالہ بیٹی کے ذریعے رکشے میں ڈال کر سسرال پہنچا دی۔
پولیس کے مطابق دونوں کی 15 سال قبل شادی ہوئی تھی۔پولیس کے مطابق ملزم بیوی کو قتل کرکے فرار ہو گیا جس کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔علاوہ ازیں شوہر نے بیوی کو طلاق دے کر دس روز بعد سابق سسرال میں داخل ہو کر مطلقہ بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گیا۔

پولیس نے مقتولہ کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر کے مقدمہ قتل درج کر لیا۔

سرگودھا ریجن کے علاقہ جنڈانوالہ کے گاؤں ڈیلی نامدار کی 18 سالہ لڑکی کی محمد بلال سے شادی شدہ تھی جس میں معمولی ناچاقی پر محمد بلال نے دس روز قبل بیوی کو طلاق دے دی اور گزشتہ روز محمد بلال نے مبینہ طور پر اپنے سابق سسرال داخل ہو کر فائرنگ کر کے اپنی مطلاقہ بیوی کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔دوسری جانب روٹھی بیوی کو منانے میں ناکامی پر سسرال آئے نوجوان نے زہرنگل کر زندگی سے منہ موڑ لیا ‘ پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کرکے مزید تفتیش شروع کردی ‘ بتایا گیا ہے کہ تھانہ صدر کے علاقہ الٰہی آباد میں فتح پور ضلع لیہ کارہائشی پچیس سالہ ذیشان عرف شانی ولد محمد طارق اپنی روٹھی بیوی کو لینے آیا ناکامی پر اس نے دلبرداشتہ ہو کر زہر نگل لیا جسے تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال لے جایا گیا لیکن طبی امداد ملنے سے پہلے ہی وہ چل بسا ‘ صدر پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی ۔

Recent Posts

سیاسی مقاصد کے لیے حکومت کو اپنا کندھا استعمال نہیں کرنے دیں گے، فضل الرحمان کی پی ٹی آئی کو یقین دہانی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف اور جمعیت علما اسلام (ف) نے مشترکہ طور پر…

13 mins ago

ٹیکس نہ دینے والوں پر ایسی پابندیاں لگائیں گے کہ وہ بہت سارے کام نہیں کرسکیں گے، وزیر خزانہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشی اصلاحات کے…

26 mins ago

’آپ نے مجھ پر ون مین شو کا فضول الزام لگایا‘ چیف جسٹس کے جسٹس منصور کو لکھے گئے خط کے مزید مندرجات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس منصور علی شاہ…

35 mins ago

وزیراعظم شہباز شریف سے بل گیٹس اور صدر یورپی کمیشن کی ملاقاتیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں…

42 mins ago

بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر، فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ میں مزید کمی کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے اعلان کیا ہے کہ صارفین…

50 mins ago

آئینی ترمیم کے معاملے پر ہماری نمبر گیم پوری ہے، صاحبزادہ حامد رضا کا حکومت کو پیغام

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے حکومت کو پیغام…

1 hour ago