روس یوکرین میں کلسٹر بموں کا استعمال کرنے لگا’مبصرین ماسکو کا ردعمل بھی آگیا

 

کیف (قدرت روزنامہ)انسانی اور شہری حقوق کی تنظیموں اور مبصرین کے مطابق یوکرین کے خلاف جنگ میں روسی فوج کلسٹر بموں کا استعمال کر رہی ہے’روس کی طرف سے اپنے خلاف یوکرین میں کلسٹر بموں کے استعمال کے الزامات کی تردید کی جاتی ہے۔ لیکن لندن میں قائم ایک ڈیفنس تھنک ٹینک کے ریسرچ فیلو جسٹن برونک نے اے پی کو بتایا، خارکیف کے رہائشی علاقوں میں روسی حملوں کے بعد جمع کردہ گولہ بارود کی باقیات کی تصاویر اس امر کا ٹھوس ثبوت ہیں کہ روس یوکرین میں کلسٹر بم استعمال کر رہا ہے۔ روسی یوکرینی جنگ میں کلسٹر

بموں کے استعمال سے متعلق انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی کہا ہے، روس کا سول آبادی والے علاقوں میں کلسٹر بموں کے استعمال کا ریکارڈ بہت شرم ناک ہے۔اگر روس کی طرف سے یوکرین کے خلاف کلسٹر بموں کے استعمال کا الزام ثابت ہو گیا تو گزشتہ کئی عشروں کے دوران یورپ کی اس سب سے بڑی زمینی جنگ میں ایسے ہتھیاروں کا گنجان آباد شہری علاقوں میں استعمال ایک نئے انسانی بحران کی وجہ بن سکتا ہے۔کلسٹر بموں پر پابندی کے حامیوں کا کہنا ہے کہ ایسے ہتھیار شہریوں کی بلاامتیاز ہلاکتوں کا سبب اور کسی بھی دشمن کے خلاف استعمال کے طویل عرصے بعد تک بھی شدید خطرات کا باعث بنتے ہیں۔ شام سے لے کر یمن تک، بلقان کے خطے، افغانستان اور جنوب مشرقی ایشیا تک میں گرائے جانے کے بعد نہ پھٹنے والے ایسے کلسٹر بم کئی دہائیوں بعد بھی انسانوں کی جان لیتے اور انہیں معذور بنا دیتے ہیں۔کلسٹر بموں کی ہلاکت خیزی کی وجہ سے دنیا کے بہت سے ممالک اب تک اس عالمی کنونشن میں شامل ہو چکے ہیں، جس کا مقصد ایسے ہتھیاروں کے استعمال کو محدود بنانا ہے۔ لیکن یہ بم آج بھی مختلف براعظموں کے بہت سے بحران زدہ علاقوں میں جاری خونریز تنازعات میں استعمال کیے جاتے ہیں۔کلسٹر بم ایسے ہتھیاروں کو کہتے ہیں، جن سے گرائے جانے کے بعد فضا میں ہی بہت سے ایسے چھوٹے چھوٹے بم یا bomblets نکلتے ہیں، جو وسیع تر علاقے میں گرتے ہیں۔ ان کے استعمال کا مقصد بہت سے اہداف کو بیک وقت تباہ کن حملوں کا نشانہ بنانا ہوتا ہے۔ بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی کے مطابق کلسٹر بم جنگی ہوائی جہازوں سے بھی گرائے جا سکتے ہیں، توپوں سے فائر بھی کیے جا سکتے ہیں اور انہیں میزائلوں کے ذریعے بھی ان علاقوں میں گرایا جا سکتا ہے، جنہیں ہدف بنانا مقصود ہو۔انٹرنیشنل ریڈ کراس کمیٹی کے مطابق کلسٹر بموں سے نکلنے والے چھوٹے چھوٹے بموں کے ایسے حملوں کے فوری بعد نہ پھٹنے کی شرح کافی زیادہ ہوتی ہے، جو 40 فیصد تک بھی ہو سکتی ہے۔ یوں یہ چھوٹے چھوٹے لیکن بہت ہلاکت خیز بم وسیع تر علاقوں میں پڑے رہتے ہیں اور تنازعے کے بعد بھی متاثرہ علاقوں میں معمول کی زندگی کی بحالی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ثابت ہوتے ہیں۔کسی بھی جنگ میں کلسٹر بموں کا استعمال تو بین الاقوامی قانون کے منافی نہیں ہوتا لیکن ان کا عام شہریوں کے خلاف استعمال بین الاقوامی قانون کے منافی ہو سکتا ہے۔ اس لیے ایسے کسی ہلاکت خیز حملے کی چھان بین اور ممکنہ جنگی جرم کے تعین میں فیصلہ کن بات یہ ہوتی ہے کہ آیا جس جگہ کو ہدف بنایا گیا تھا، وہ جائز عسکری ہدف تھا اور آیا شہری ہلاکتوں سے بچنے کی بھی پوری کوشش کی گئی تھی۔کلسٹر بموں کے استعمال پر پابندی کے بین الاقوامی کنونشن میں اب تک دنیا کے 120 سے زائد ممالک شامل ہو چکے ہیں۔ یہ وہ ممالک ہیں، جو اس بات پر متفق ہیں کہ وہ ان ہتھیاروں کا استعمال نہیں کریں گے، انہیں تیار بھی نہیں کریں گے، ذخیرہ بھی نہیں کریں گے اور کسی دوسرے ملک کو منتقل بھی نہیں کریں گے۔ اس کے علاوہ یہ ممالک خود کو اس امر کا پابند بھی بنا چکے ہیں کہ ماضی میں کسی بھی موقع پر ان کے استعمال کے بعد وہ ایسے بموں کی باقیات کا صفایا بھی کریں گے۔ اس کنونشن میں اب تک روس اور یوکرین بھی شامل نہیں ہوئے اور امریکہ بھی اس کا رکن نہیں ہے۔

Recent Posts

سیاسی مقاصد کے لیے حکومت کو اپنا کندھا استعمال نہیں کرنے دیں گے، فضل الرحمان کی پی ٹی آئی کو یقین دہانی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف اور جمعیت علما اسلام (ف) نے مشترکہ طور پر…

16 mins ago

ٹیکس نہ دینے والوں پر ایسی پابندیاں لگائیں گے کہ وہ بہت سارے کام نہیں کرسکیں گے، وزیر خزانہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشی اصلاحات کے…

29 mins ago

’آپ نے مجھ پر ون مین شو کا فضول الزام لگایا‘ چیف جسٹس کے جسٹس منصور کو لکھے گئے خط کے مزید مندرجات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس منصور علی شاہ…

38 mins ago

وزیراعظم شہباز شریف سے بل گیٹس اور صدر یورپی کمیشن کی ملاقاتیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں…

45 mins ago

بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر، فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ میں مزید کمی کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے اعلان کیا ہے کہ صارفین…

52 mins ago

آئینی ترمیم کے معاملے پر ہماری نمبر گیم پوری ہے، صاحبزادہ حامد رضا کا حکومت کو پیغام

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے حکومت کو پیغام…

1 hour ago