دعا ہے عمران نیازی پٹرول اور بجلی کی قیمت میں اپنے پیکج پرآنے والے دنوں میں یوٹرن نہ لیں ،شہباز شریف کا حکومت بارے اہم دعویٰ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف اور عوام دونوں کو دھوکہ دے رہی ہے،دعا ہے عمران نیازی پٹرول اور بجلی کی قیمت میں اپنے پیکج پرآنے والے دنوں میں یوٹرن نہ لیں ۔ اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہاکہ آئی ایم ایف کو خوش کرنے کے لئے عوام اور عوام کو خوش کرنے کے لئے آئی ایم ایف کو چکر دیا جارہا ہے ، ڈوبتی سیاست بچانے کے لئے معاشی ،قومی اور عوامی مفادات کو بلی چڑھایا جارہا ہے،پٹرول کی قیمت کم ہوئی

ہے تو مہنگائی میں کمی کیوں نہیں ہوئی؟ کرایوں میں کمی کون کرائیگا؟۔ انہوںنے کہاکہ کالی کمائی کرنے والوں پر کرم جبکہ میڈیا اور عوام پر کالے قانون اور سیاہ مہنگائی کا ستم ؟۔ اپوزیشن لڈیر نے کہاکہ یکم جولائی سے سوئی ناردرن کے لئے 94 اور سوئی سدرن کے لئے 50 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کا امکان حکومتی پیکج کے کھوکھلے پن کا ثبوت ہے۔ انہوںنے کہاکہ ایل پی جی کی قیمت میں پہلے ہی 27 روپے فی کلو اضافہ اور گھریلو سلنڈر 319 روپے مہنگا ہونا غریبوں سے ریلیف چھیننا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ 43 ماہ میں غیرملکی قرض 47.55 ارب ڈالرز سے تجاوز نے معیشت اور معاشی ماہرین کو ہلا کر رکھ دیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت ہر ماہ بیرون ملک سے ایک ارب ڈالر قرض لے رہی ہے ،تاریخ میں اتنا قرض کسی حکومت نے پاکستانیوں پر نہیں لادا جتنا موجودہ حکومت نے تین سال میں لاد دیا ۔ انہوںنے کہاکہ بینکوں کو آئل درآمد کرنے والی کمپنیوں کو ایل سی کھولنے میں ہچکچاہٹ سے ملک میں تیل کا بحران پیدا ہوسکتا ہے ،ملک میں ڈیزل کے بحران کا خدشہ تشویشناک ہے ، مہنگائی 24 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کھانے پینے کی اشیاء کی مہنگائی شہروں میں 14.3 اور دیہات میں 14.6 فیصد ہونا عوام پر ظلم کی مثالیں ہیں ،کے الیکٹرک نے 2.90 روپے فی یونٹ اضافہ نام نہاد ریلیف واپس لینے کے مترادف ہے ۔ انہوںنے کہاکہ بجٹ تک پٹرول اور بجلی کی قیمت نہ بڑھانے کا اعلان کرکے پھر بجلی کی قیمت کیوں بڑھائی جارہی ہے؟۔

Recent Posts

سیاسی مقاصد کے لیے حکومت کو اپنا کندھا استعمال نہیں کرنے دیں گے، فضل الرحمان کی پی ٹی آئی کو یقین دہانی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف اور جمعیت علما اسلام (ف) نے مشترکہ طور پر…

14 mins ago

ٹیکس نہ دینے والوں پر ایسی پابندیاں لگائیں گے کہ وہ بہت سارے کام نہیں کرسکیں گے، وزیر خزانہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشی اصلاحات کے…

27 mins ago

’آپ نے مجھ پر ون مین شو کا فضول الزام لگایا‘ چیف جسٹس کے جسٹس منصور کو لکھے گئے خط کے مزید مندرجات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس منصور علی شاہ…

36 mins ago

وزیراعظم شہباز شریف سے بل گیٹس اور صدر یورپی کمیشن کی ملاقاتیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں…

43 mins ago

بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر، فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ میں مزید کمی کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے اعلان کیا ہے کہ صارفین…

51 mins ago

آئینی ترمیم کے معاملے پر ہماری نمبر گیم پوری ہے، صاحبزادہ حامد رضا کا حکومت کو پیغام

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے حکومت کو پیغام…

1 hour ago