تمام اپوزیشن جماعتوں کا موجودہ حکومت کو گرانے پر اتفاق ہے،اسٹیبلشمنٹ کا مجھ سے کوئی رابطہ نہیں ،مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ اسٹیبلشمنٹ کا مجھ سے کوئی رابطہ نہیں ،ن لیگ پیپلزپارٹی کا اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ ہے یا نہیں، میرے علم میں نہیں ،تمام اپوزیشن جماعتوں کا موجودہ حکومت کو گرانے پر اتفاق ہے۔ میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ سے کسی نے انفرادی پور پر رابطہ کیا تو ادارے نے اس کا نوٹس لیا،تمام اپوزیشن جماعتوں کا موجودہ حکومت کو گرانے پر اتفاق ہے۔انہوںنے کہاکہ حکومت گرانے کے بعد نئی حکومت کے قیام سے متعلق ابھی کوئی بات چیت نہیں ہوئی،جب

وہ مرحلہ آئے گا تو اس پر بھی فیصلہ کر لیا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ ہمارا فوکس ہے کہ خزاں جائے، بہار آئے یا نہ آئے، ہم عدم اعتماد سے پہلے کسی داخلی تنازعے میں نہیں پڑنا چاہتے۔ انہوںنے کہاکہ اگلے 48 گھنٹوں میں تحریک عدم اعتماد لائی جائے گی،اپوزیشن جماعتیں حکومت کی اتحادیوں پر انحصار نہیں کر رہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ہمارا انحصار انفرادی شخصیات پر ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ ہمارے پاس تحریک کی کامیابی کے لیے نمبرز پورے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ امپائر بظاہر نیوٹرل نظر آ رہے ہیں،ہم نے ایمپائر سے کوئی سپورٹ نہیں لینی۔انہوںنے کہاکہ ہم نے ایمپائر سے حکومت کی سپورٹ ختم کرانا تھی،اب سیاسی جماعتیں ایک دوسرے پر اعتماد کر رہی ہیںکیونکہ اب اپوزیشن جماعتوں کی ضرورت کامن ہو گئی ہے۔انہوکںنے کہاکہ عدم اعتماد کی تحریک کی سو فیصد کامیابی کا یقین ہے،حکومتی اتحادیوں سے بھی اپوزیشن جماعتیں رابطے میں ہیں۔

Recent Posts

کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کا خاتون وکیل کا لائسنس بحال نہ کرنے تک عدالتی بائیکاٹ جاری رکھنے کا اعلان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر قاری رحمت اللہ نے کہا ہے کہ گزشتہ…

3 mins ago

سیاسی مقاصد کے لیے حکومت کو اپنا کندھا استعمال نہیں کرنے دیں گے، فضل الرحمان کی پی ٹی آئی کو یقین دہانی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف اور جمعیت علما اسلام (ف) نے مشترکہ طور پر…

19 mins ago

ٹیکس نہ دینے والوں پر ایسی پابندیاں لگائیں گے کہ وہ بہت سارے کام نہیں کرسکیں گے، وزیر خزانہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشی اصلاحات کے…

32 mins ago

’آپ نے مجھ پر ون مین شو کا فضول الزام لگایا‘ چیف جسٹس کے جسٹس منصور کو لکھے گئے خط کے مزید مندرجات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس منصور علی شاہ…

41 mins ago

وزیراعظم شہباز شریف سے بل گیٹس اور صدر یورپی کمیشن کی ملاقاتیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں…

48 mins ago

بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر، فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ میں مزید کمی کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے اعلان کیا ہے کہ صارفین…

56 mins ago