اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات روکنے کے حکم میں 8 مارچ تک توسیع

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اسلام آبادمیں بلدیاتی انتخابات روکنےکےحکم میں 8 مارچ تک توسیع کر دی گئی ،  عدالت نے  سیکرٹری داخلہ اور چیف کمشنر کو  آئندہ سماعت پرذاتی حیثیت میں طلب کرلیا .

اسلام آباد ہائیکورٹ میں  وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ،  عدالت نے  بلدیاتی انتخابات روکنے کے حکم میں  8 مارچ تک توسیع کر دی ،  جسٹس محسن اخترکیانی نےاحکامات جاری کیے .

دوران سماعت اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل  کی جانب سے عدالت کو بتایا گی اکہ   آرڈیننس کوباقاعدہ قانون بنانےکیلئےپارلیمانی کمیٹی کےسامنےرکھ دیا ہے .   وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ  بلدیاتی انتخابات کاعمل آگےبڑھانےمیں وفاق تعاون نہیں کررہا .

عدالت نے استفسار کیا کہ  آپ کہہ رہےہیں وفاقی حکومت بلدیاتی انتخابات میں دلچسپی نہیں رکھتی؟، سپریم کورٹ نےوفاقی،صوبائی حکومتوں کوبلدیاتی الیکشن کرانےکاحکم دیاہے، سیکرٹری داخلہ اورچیف کمشنرذمہ داری پوری کرنےمیں ناکام رہے .

عدالت نے سیکرٹری داخلہ اور چیف کمشنر کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے سماعت 8 مارچ تک ملتوی کر دی .

. .

متعلقہ خبریں